ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / بھٹکل: پسماندہ ذات والوں پر ہونےو الے  ظلم کے معاملات میں فوری کارروائی کا مطالبہ : ڈی وائی ایس پی کو میمورنڈم سونپاگیا

بھٹکل: پسماندہ ذات والوں پر ہونےو الے  ظلم کے معاملات میں فوری کارروائی کا مطالبہ : ڈی وائی ایس پی کو میمورنڈم سونپاگیا

Sat, 30 Oct 2021 19:01:05    S.O. News Service

بھٹکل:30؍ اکتوبر(ایس اؤ نیوز)اترکنڑا ضلع میں پسماندہ ذات والوں پر ہونے والے ظلم کےمعاملات میں ایف آئی آر کا اندراج اور ملزمان کی گرفتاری میں دیری نہ کرنےکا مطالبہ لےکر کرناٹکا پسماندہ ذات ریزرویشن رکشھنا ویدیکے کی جانب سے بھٹکل ڈی وائی ایس پی بیلی اپا کو میمورنڈم سونپا گیا۔

اترکنڑا ضلع میں پسماندہ ذات والوں پر ظلم کے معاملات زیادہ ہورہےہیں، ضلع کے اصل پسماندہ ذات والے کوراّر، بھنگی ، جھاڑ مالی ، چمگار، ہلیر، ہستر، مکتی کورگا اور دیگر ذات والے زیادہ قانونی جانکاری نہ  ہونےسے ظلم کو برداشت کرتے رہے ہیں۔ حالیہ دنوں میں قانون کے متعلق بیداری پیدا  ہونے کے نتیجےمیں پولس تھانوں میں شکایت داخل کرتےہوئے احتجاج کر رہےہیں۔ احتجاجیوں نے الزام لگایا کہ  اگر لوگ  شکایت درج کرنے کے لئے پولس تھانہ پہنچتے ہیں تو وہاں ٹھیک طرح سے توجہ نہیں  دی جارہی ہے۔

 احتجاجیوں نے اب تک جو کیس درج ہوئےہیں ان معاملات میں ملزمان کی فوری گرفتاری ہو اور خاطیوں کو سزا دلوانےکےسلسلےمیں کارروائی کرنے کی مانگ کی  ۔ اس موقع پر لیڈران نارائن شیرور، کرن شیرور، رویندر منگلا وغیرہ موجود تھے۔


Share: