بھٹکل:11/اکتوبر(ایس او نیوز)سرکاری طورپر پلاسٹک پر پابندی عائد کرنے کے بعد عوام کو اپنےمختلف اشیاء کو لے جانے میں دشواری کو دیکھتے ہوئے ٹاپ ہیلپنگ ایجنسی کی جانب سے بیداری پید اکرتے ہوئے عوام میں تھیلیوں کی تقسیم کی گئی ۔
ٹاپ ایمرجنسی کے صدر ٹاپ نثار احمد نے اس موقع پر کہاکہ پلاسٹک پر پابندی عائد کرنے کے بعد پلاسٹک کا استعمال ہورہاہے، اس سلسلے میں عوام میں بیداری پیدا کرنے کی کوشش جاری ہے۔ بلدیہ کے نائب صدر کے ایم اشفاق، چیف آفیسر رمیش ، انجنئیر وینکٹش ، سوجیا، وینوگوپال شاستری ، تنظیم کے محمد میراں وغیرہ موجود تھے۔