ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / بھٹکل: گانجہ سپلائی کےالزام میں دو گرفتار

بھٹکل: گانجہ سپلائی کےالزام میں دو گرفتار

Mon, 03 Oct 2022 20:29:19    S.O. News Service

بھٹکل:3؍ اکتوبر(ایس اؤ نیوز)گانجہ سپلائی کے الزام میں بھٹکل شہری تھانہ پولس نے دو ملزموں کو  جالی روڈ پر گرفتار کیاہے۔ دونوں ملزموں کا تعلق مدھیہ پردیش کے مندسور سےبتایاگیا ہے۔

ملزموں کی شناخت ریاست مدھیہ پردیش کے مندسور ضلع گیروٹا کے مکین شوبھارام اوڈابن اُدئیےرام اوڈ اور مدھیہ پردیش کے اساوتی لال پور کے مکین بلرام اوڈ ابن شنکر لال اوڈ بتائی گئی ہے۔ ملزموں کے تعلق سےپتہ چلا ہے کہ شہر میں پلاسٹک بکیٹ بیوپاری کےطورپر گھوم رہے تھے۔ اور اسی بہانے گانجہ بیچنےکا کام کررہے تھے۔ پولس نے ملزموں سےقریب 10ہزارروپئے لاگت کا 460گرام وزنی گانجہ ، موبائیل فون، بیاگ اور 800روپئے نقد ضبط کرلی ہے۔ بھٹکل شہری پولس تھانہ میں کیس درج ہواہے۔ ڈی وائی ایس پی بیلی ایپا کی رہنمائی میں سی پی آئی دیواکر جانچ کررہے ہیں۔


Share: