بھٹکل: 4؍نومبر (ایس او نیوز) تعلقہ کے یلووڑی کوؤور گرام پنچایت حدود کے گنیش نگرمیں سرکاری افسران نے اتی کرم ہاڑی زمین کا غیر قانونی قبضہ ہٹا کر زمین کو اپنی تحویل میں لے لیا۔
آفسران نے الزام لگایا ہے کہ علاقہ کے سروے نمبر 221کی ہاڑی زمین پر ایک شخص غیر قانونی طورپر سواریوں کا سرویس اسٹیشن تعمیر کرنے کی کوشش کرتےہوئے تقریباًشیڈ تیارکرلیا تھا۔ اس سلسلے میں مصدقہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے تحصیلدار وی این باڈکر کی ہدایات پر دفتر کے عملے نے متعلقہ زیرتعمیر شیڈ کو زمین بوس کردیا۔ اور پوری جگہ خالی کرائی۔ اس موقع پر دوبارہ اتی کرم کی کوشش کئے جانے پر قانون کے مطابق سخت کارروائی کرنے کی افسران نے تنبیہ کی۔ روینو انسپکٹر میتری سمیت کئی لوگ جائے وقوع پر موجود تھے۔
