ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / بھٹکل:اترکنڑا ضلع دیواڑیگا ہونہار طلبا ایوارڈ پروگرام : پسماندہ طلبا کواعلیٰ تعلیم یافتہ بنانے ان کی رہنمائی ضروری

بھٹکل:اترکنڑا ضلع دیواڑیگا ہونہار طلبا ایوارڈ پروگرام : پسماندہ طلبا کواعلیٰ تعلیم یافتہ بنانے ان کی رہنمائی ضروری

Sun, 05 Nov 2017 19:40:19    S.O. News Service

بھٹکل:5/ نومبر (ایس اؤنیوز) زمانہ کافی بدل گیا ہے ، ایسا محسوس ہوتاہے کہ سب کچھ صرف امیروں کے لئے ہے۔ مگر ہم دیکھتے ہیں کہ تعلیمی میدان میں غریب بچے بھی آگے بڑھ رہے ہیں، ایسے غریب بچوں اور ہونہار طلبا کی رہنمائی کرتے ہوئے انہیں اعلیٰ منازل تک پہنچانے کی اشد ضرورت ہونے کا رکن اسمبلی منکال وئیدیا نے خیال ظاہرکیا۔

وہ یہاں اتوار کی شام اترکنڑا ضلع دیواڑیگا ملازمین سنگھ کے زیر اہتمام بینگرے کے دیواڑیگا ہال میں منعقدہ ایوارڈ پروگرام کا افتتاح کرنے کے بعد خطاب کررہے تھے۔ انہوںنے بتایا کہ دیواڑیگا سماج بقیہ طبقات کے مقابلے تعلیمی اور معاشی طورپر کافی پسماندہ ہیں، اس سلسلے میں سماج کے ذمہ دارو ں کو غور کرنےکی ضرورت ہے۔ سماج کا کوئی بچہ معاشی لحاظ سے تعلیم سے محروم نہ رہے کسی کو ضرورت ہے تو ذمہ داروں کے توسط سے مجھے توجہ دلائیں میں ضرور ان کی مدد کے لئے تیار رہنے کی بات کہی۔ اترکنڑا ضلع دیواڑیگا ملازمین سنگھ کے صدر مادیو گدے منے نے صدارت کی۔ بینگرے گرام پنچایت صدر وینکٹیا بھئیرومنے ، تعلقہ پنچایت اسٹانڈنگ کمیٹی چیرمن وشنو دیواڑیگا، مالتی دیواڑیگا، گوری دیواڑیگا، ڈاکٹر شرتی دیواڑیگا وغیرہ موجود تھے۔ ششی دھر دیواڑیگا نے استقبال کیا تو کرشنا دیواڑیگا نے شکریہ اداکیا۔ آشا دیواڑیگا اور کرشنا دیواڑیگا نے نظامت کی۔ مختلف میدان میں خدمات انجام دے رہے سماج کے اشخاص اور موظف ملازمین کی پروگرام میں تہنیت کرتے ہوئے انہیں عزت بخشی گئی ۔


Share: