بھٹکل:31/اگست (ایس اؤنیوز)ذہنی و جسمانی ترقی اور انسانی زندگی کے لئے کھیل بہت ہی اہم اور ضروری ہونے کا ضلع پنچایت کی صدر جئے شری موگیر نے خیال ظاہر کیا۔
وہ یہاں حکومتِ کرناٹک، ضلع پنچایت اترکنڑا، تعلیمات عامہ ، کراولی موگیر ترقی سنگھ ، شری درگاپرمیشوری ہائی اسکول الویکوڑی کے اشتراک سے تٹی ہکل گرام پنچایت میدان میں شرالی زون ہائی اسکولوں کے کھیل مقابلوں اور 8ویں جماعت کے طلبا میں سائیکل تقسیم کاری پروگرام کا افتتاح کرنے کے بعد خطاب کررہی تھیں۔ انہوں نے کہاکہ کھیل کے ساتھ پڑھائی میں بھی طلبا توجہ دیں، کھیل کے میدان میں کھلاڑی صرف بھٹکل نہیں بلکہ ضلع، ریاست اور ملک کا نام روشن کرنے کی خواہش کا اظہار کیا۔ اسکول ترقی بورڈ کے صدر نارائن دئیمنے نے پروگرام کی صدارت کی۔ شرالی گرام پنچایت کے صدر وینکٹیش نائک نے طلبا کے درمیان سائیکلوں کی علامتی سطح پر تقسیم کی۔ اسکول کے بانی صدر رامامو گیر، فزیکل افسر شری کانت نایک نے بھی موقع کی مناسبت سے خطاب کیا ۔ ڈائس پر شرالی پنچایت کی نائب صدر سنیتا ہیرورکر، ممبر مالتی موہن دیواڑیگا، موہن دیواڑیگا، تمپانارائن ہونی منے ، بھاسکر موگیر، بھاسکر دئیمنے وغیرہ موجود تھے۔ اسکول صدر مدرس کے بی مڈیوال نے استقبال کرتے ہوئے افتتاحی کلمات پیش کئے ۔ پرکاش جی پٹگار نے شکریہ اداکیا۔ اشوک ٹی نائک نے نظامت کی۔