ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / بھٹکل:ایمنسٹی ادارے کے خلاف ہورہی جانچ این آئی اے کو سونپینے کی مانگ

بھٹکل:ایمنسٹی ادارے کے خلاف ہورہی جانچ این آئی اے کو سونپینے کی مانگ

Wed, 24 Aug 2016 21:19:26    S.O. News Service

بھٹکل:24/اگست(ایس او نیوز(بنگلورو کے تھیالوجیکل کالج ہال میں منعقد ہ ’’بروکن فیملی ‘‘پروگرام میں بی جے پی نے ہندوستانی فوج کے خلاف نعرہ بازی کا الزام عائد کیا تھا اورپروگرام کا اہتمام کرنے والی ایمنسٹی انٹرنیشنل ادارے کے خلاف کاروائی کا مطالبہ کیا تھا، اسی معاملے کو طول دیتے ہوئے آج بی جے پی نے بھٹکل میں احتجاج کرتے ہوئے اسیجانچ کو این آئی اے کے حوالے کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

بدھ کو بی جے پی کی طرف سے احتجاج کرتے ہوئے بھٹکل اسسٹنٹ کمشنر کے ذریعے ریاستی گورنر کو اپیل سونپی گئی ہے۔ جس میں بتایا گیا ہے کہ ایمنسٹی  ادارہ دیش دروہی جذبات کو بھڑکانے میں ملوث ہے، بنگلورو کی پولس ادارے کے خلاف دیش دروہی کا معاملہ درج کرلینے کے بعد بھی سیاسی وجوہات کی بنا پر جانچ صحیح رخ پر نہیں ہورہی ہے، احتجاج کررہے طلبا پر لاٹھی چارج کرنا بری حرکت ہے، میمورنڈم میں ملک کے متعلق تشویش پیدا کرنے والی کارروائیوں پر لگام لگانے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ بھٹکل اے سی چدانند وٹارے نے اپیل وصول کی۔ بھٹکل بی جے پی منڈل کے صدر راجیش نائک، ضلع نائب صدر گوندنائک، کرشنا نائک، پرمیشور دیواڑیگا، سنیل بی نائک، ایشور نائک، ایشور دوڈمنے، سویتا گونڈ، مکندنائک، موہن دیواڑیگا، شیوانی شانتا رام، جٹپانائک، لکشمن نائک، شنکر نائک وغیرہ موجود تھے۔


Share: