ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / بھٹکل:بال بھون کے اشتراک سے نیو انگلش اسکول میں بچوں کے لئے تربیتی کیمپ کا انعقاد

بھٹکل:بال بھون کے اشتراک سے نیو انگلش اسکول میں بچوں کے لئے تربیتی کیمپ کا انعقاد

Thu, 04 May 2017 19:09:19    S.O. News Service

کاروار:4/مئی (ایس اؤنیوز)بال بھون سوسائٹی بنگلورو، محکمہ فلاح وبہبودی برائے خواتین و اطفال اور سنگاتی رنگ بھومی انکولہ کے اشتراک سے موسم گرما کی مناسب سے منعقدہ تربیتی کیمپ کا تعلقہ پنچایت اسٹانڈنگ کمیٹی چیرمن وشنو دیواڑیگا نے افتتاح کیا۔

اس کے بعد خظاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ اس طرح کے تربیتی کیمپوں کے انعقاد سے بچوں کی صلاحیتوں کوپہچاننے اور اجاگر کرنےمیں تعاون ملتاہے، حکومت بچوں کے لئے منعقدہ تربیتی کیمپوں کو زیادہ امداد منظور کرے۔ سنگاتی رنگ بھومی کے صدر کے رمیش نے صدارت کرتے ہوئے کیمپ سے حاصل ہونے والے فائدوں پر روشنی ڈالی۔ خواتین واطفال محکمہ کی افسر شری دیوی بھٹ، بی آر سی یلما، آنگن واڑی کی استانی سوشیلا موگیر، کیمپ کے نگراں کار ناگراج وغیرہ موجود تھے۔


Share: