ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / بھٹکل:بلدیہ ملازم دیپک کو برطرف کرنے کامطالبہ :میمورنڈم میں عوامی نمائندے  اورافسران کے ملوث ہونے کا الزام

بھٹکل:بلدیہ ملازم دیپک کو برطرف کرنے کامطالبہ :میمورنڈم میں عوامی نمائندے  اورافسران کے ملوث ہونے کا الزام

Wed, 04 Jan 2017 19:25:36    S.O. News Service

بھٹکل:4/جنوری  (ایس او نیوز) بھٹکل بلدیہ میں ڈی گروپ ملازم دیپک منجوناتھ شٹی نے 3لاکھ روپیوں سے زائد رقم کا غلط استعمال کیا ہے، ملزم کو برخاست کرنے کی مانگ کرتے ہوئے کرناٹکا سوابھیمانی کرانتی سنگھا نے بدھ کو اسسٹنٹ کمشنر بھٹکل کے ذریعے ریاستی حکومت کو میمورنڈم سونپا۔

میمورنڈم میں اس بات کو شرمناک قرار دیا ہے کہ ملزم پانی کنکشن اور اندرونی نالیوں کو کنکشن دینے کے بعد عوام کی طرف سے موصولہ رقم کو بلدیہ کے اکاؤنٹ میں جمع کرنے کے بجائے خود کی جیپ میں بھررہا تھا، اس کے علاوہ مقامی بینک سے قرضہ لینے کے لئے بااختیار آفیسر کی جعلی دستخط کرتے ہوئے بینک کو سونپا ہے۔ ملزم کے خلاف اس سے قبل  بھی رشوت خوری اور بدعنوانی کے کئی الزامات سننے میں آئے ہیں، میمورنڈم میں اس بات کا بھی شک ظاہر کیا گیا ہے کہ ملزم کے متعلقہ رشوت خور معاملات میں بلدیہ کے کچھ افسران اورعملہ بھی ملوث ہوسکتے ہیں۔ بلدیہ کا ایک معمولی ڈی گروپ کا ملازم رشوت خوری معاملے میں ملوث ہونے کے ثبوت ملنے کے باوجود  انتظامیہ کی طرف سے ابھی تک اس کو روک پانا ممکن نہ ہونے سے کئی شکوک و شبہات جنم دے رہے ہیں۔ ممکن ہے اس معاملے میں عوامی نمائندے ، آفیسران بھی ملوث ہوں اس لئے اس تعلق سے مناسب جانچ کی جائے۔ سوابھیمانی سنگھا نے خدشہ ظاہرکیا ہے کہ ملزم کو دوبارہ بھٹکل بلدیہ میں نامز دکریں گے تو پھر رشوت خوری بھی جاری رہے گی، اس لئے اس کو دوبارہ موقع نہ دیا جائے ۔ بھٹکل اسسٹنٹ کمشنر منجوناتھ نے میمورنڈم حاصل کیا۔ سنگھا کےضلعی صدر ایرا نائک، جنرل سکریٹری کمارنائک، کے ایم شریف، وینکٹیش نائک ، جیون نائک، دیویندر نائک وغیرہ موجود تھے۔


Share: