ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / بھٹکل:بی کام 4سمسٹر کے نتائج کا اعلان : گرو سدھیندراکالج کی طالبات کا بہترین پرفارمنس

بھٹکل:بی کام 4سمسٹر کے نتائج کا اعلان : گرو سدھیندراکالج کی طالبات کا بہترین پرفارمنس

Mon, 24 Jul 2017 22:07:55    S.O. News Service

بھٹکل:24/جولائی (ایس اؤنیوز)ماہ ِ جون میں منعقدہ کرناٹکا یونیورسٹی کے بی کام 4سمسٹر امتحانات میں شری گرو سدھیندرا کالج کی طالبات شویتا آچاریہ 645(92.14فی صد)،میگھا نایک 634(90.57فی صد)اور مادھوری نایک اور ونوتا نائک نے فی کس 632 (90.29فی صد)نمبرات کے ساتھ کامیابی حاصل کرتے ہوئے کالج کی سطح پر بالترتیب اول ، دوم اور سوم مقام حاصل کیا ہے۔ کمرشیل ارتھ میٹک مضمون میں شویتا آچاریہ اور سواتی کھاروی ، اسٹیاٹسٹک مضمون میں گنپتی مراٹھی اور انڈین فائنانشیل سسٹم میں میگھا نایک نے 100میں سے 100نمبرات حاصل کئے ہیں۔ طلبا کی بہترین کارکردگی پر بھٹکل ایجوکیشن سوسائٹی کے صدر ڈاکٹر سریش نایک، پرنسپال ناگیش ایم بھٹ اور اساتذہ سمیت کالج عملے نے مبارکبادی پیش کی ہے۔


Share: