ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / بھٹکل:بیلنی علاقہ میں مارپیٹ : دوگرفتار

بھٹکل:بیلنی علاقہ میں مارپیٹ : دوگرفتار

Sat, 20 Aug 2016 17:23:09    S.O. News Service

بھٹکل:20/اگست(ایس او نیوز)معمولی بات کو لے کر دو گرہوں کے درمیان نوک جھونک، دھمکی پھر مارپیٹ ہونے پر پولس نے دو لوگوں کو گرفتار کرنے کا واقعہ بیلنی میں پیش آیا ہے۔

گرفتارشدوں کی شناخت جناردھن منجپا دیواڑیگا، آنند منجپا دیواڑیگابتائی گئی ہے۔ ملزموں کو عدالت میں پیش کیا گیا ہے، جہاں انہیں عدالتی تحویل میں دیا گیا ہے۔ اس تعلق سے گنپتی نارائن دیواڑیگا نےپولس کو شکایت دی تھی ، بقیہ ملزمان موہن منجپا دیواڑیگا، پرشوتم دیواڑیگا، روہی داس کے طورپر شناخت کی گئی ہے ۔ مادیوی راما دیواڑیگا نے بھی پولس کو شکایت سونپتے ہوئےاپنی  ماں دیوما دیواڑیگا پر حملہ کرنے کا الزام لگایا ہے۔ گنپتی نارائن دیواڑیگا ، گوپال دیواڑیگا، سومیترا دیواڑیگا کو بطور ملزمان شناخت کی گئی ہے، ایس آئی منجپا نے اپنے عملے کے ساتھ جائے وقوع پہنچ کر جائزہ لیا ہے۔ بھٹکل دیہی پولس تھانے میں کیس درج کرلینے کے بعد جانچ جاری ہے۔


Share: