ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / بھٹکل:تٹی ہکل، بیلنی میں سمندری تحفظ دیوار کا تعمیراتی کام شروع

بھٹکل:تٹی ہکل، بیلنی میں سمندری تحفظ دیوار کا تعمیراتی کام شروع

Sat, 01 Oct 2016 20:10:39    S.O. News Service

بھٹکل:یکم اکتوبر(ایس او نیوز)   تعلقہ کے شرالی گرام پنچایت حدود کے تٹی ہکل اور ماوین کوروے گرام پنچایت علاقہ کے بیلنی میں چھوٹی آب پاشی محکمہ کی طرف سے تعمیر کی جارہی سمندری دیوار کا رکن اسمبلی منکال وئیدیا نے پوجا کے ساتھ افتتاح کرنے کے بعد کہاکہ  عوام کی ضروریات کے مطابق کام کاج کو مرحلہ وار پورا کرنے کی کوشش جاری ہے۔ اس موقع پر ضلع پنچایت صدر جئے شری موگیر، ممبر البرٹ ڈیکوستھا ، شرالی گرام پنچایت صدر وینکٹیش نائک، ماوین کوروے گرام پنچایت صدر کوسما نائک، تعلقہ پنچایت ممبر وشنو دیواڑیگا، مالتی موہن دیواڑیگا، بلاک کانگریس صدر وٹھل نائک ، اجیت بینڈیگیری وغیرہ موجود تھے۔

 

 

 

 

 


Share: