ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / بھٹکل:رکن اسمبلی کے ہاتھوں سرکٹ ہاؤس کی سنگ بنیاد اور تعلقہ پنچایت تجارتی کامپلکس اور آنگن واڑی مرکز کا افتتاح

بھٹکل:رکن اسمبلی کے ہاتھوں سرکٹ ہاؤس کی سنگ بنیاد اور تعلقہ پنچایت تجارتی کامپلکس اور آنگن واڑی مرکز کا افتتاح

Sat, 10 Jun 2017 21:54:55    S.O. News Service

بھٹکل:10/جون (ایس اؤنیوز)کرناٹکا کے محکمہ سیاحت کے زیر اہتمام شرالی کے ہادی ماستی عرف جٹی ماستی مندر کے صحن میں 50لاکھ روپیوں کی لاگت سے تعمیر کئے جانے والے یاتری نواس (سرکٹ ہاؤس)کا رکن اسمبلی منکال وئیدیا نے سنیچر کو سنگ بنیاد رکھنے کے علاوہ بھٹکل تعلقہ پنچایت کے تجارتی کامپلکس اور تلک  نگر میں آنگن واڑی مرکز کا افتتاح کیا۔ 

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئےانہوں نےکہاکہ شہر کے درمیان میں واقع اس مندر کی درشن کے لئے باہرسے ہزاروں بھگت آتے رہتے ہیں، جس کو دیکھتے ہوئے یہ رہائشی گھر تعمیر کیا جارہاہے انہوں نے عوام سے استفادہ کی اپیل کرنے کے ساتھ ساتھ کہاکہ عمارت کی تعمیر معیاری انداز میں ہونے کے لئے ضروری ہے کہ آپ اس کی نگرانی کریں۔ اس موقع پر شرالی گرام پنچایت صدر وینکٹیش نائک، تعلقہ پنچایت اسٹانڈنگ کمیٹی چیرمن وشنو دیواڑیگا، مندر انتظامیہ کے آر کے نائک وغیرہ موجود تھے۔

اسی طرح رکن اسمبلی منکال وئیدیا نے بھٹکل تعلقہ پنچایت کے تجارتی کامپلکس کا بھی افتتاح کیا۔ اس موقع پر ضلع پنچایت صدر جئے شری موگیر، تعلقہ پنچایت صدر ایشورنائک، ضلع پنچایت ممبر البرٹ ڈیکوستھا، سندھو بھاسکر وغیرہ موجود تھے۔

یلووڑی کوؤو ر حدود کے تلک نگر میں میں رکن اسمبلی منکال وئیدیا کے ہاتھوں آنگن واڑی مرکز کا افتتاح ہوا۔ اس موقع پر گرام پنچایت صدر سوشیلا نائک، نائب صدر عبدالرزاق، تعلقہ پنچایت ممبر جٹپا نائک، ہنومنت نائک، نارائن نائک وغیرہ موجود تھے۔


Share: