ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / بھٹکل:سب رجسٹرار آفیس میں بے تحاشہ رشوت خوری کاالزام لگاتے ہوئے ناگری ویدیکے کا اے سی کومیمورنڈم

بھٹکل:سب رجسٹرار آفیس میں بے تحاشہ رشوت خوری کاالزام لگاتے ہوئے ناگری ویدیکے کا اے سی کومیمورنڈم

Sat, 16 Jul 2016 19:54:12    S.O. News Service

بھٹکل:16/ جولائی(ایس او نیوز)بھٹکل تعلقہ کے سب رجسٹرار آفیس میں بے تحاشہ رشوت خوری کا چلن عام ہے، اس کی روک تھام کی مانگ کرتے ہوئے بھٹکل ناگریک ویدیکے کے ممبران نے سنیچر کو احتجاج کرتے ہوئے اسسٹنٹ کمشنر کے ذریعے حکومت کومیمورنڈم پیش کیا۔

میمورنڈم میں بتایا گیا ہے کہ سب رجسٹرار دفتر میں روزانہ کروڑوں روپیوں کا لین دین ہوتاہے،  بازاری قیمت والے اسٹامپ ڈیوٹی کو اداکئے بغیر سرکار کو کروڑوں روپیہ کا نقصان کیا جارہاہے۔ تعلقہ میں رئیل اسٹیٹ کا دھندہ زوروں پر ہے، کالا دھن، حوالہ دھن کا چلن عام ہے۔ ابھی تک ضلعی انتظامیہ کی جانب سے کوئی اقدام نہیں کیا گیا ہے، اب تک جو رجسٹریشن ہوئے ہیں ان معاملات میں سیکڑوں کروڑ روپئے انڈر والویشن کئے گئے ہیں۔ میمورنڈم میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ ان معاملات میں ملوث افسران کے خلاف سخت کارروائی کی جائے۔ اے سی چدانند وٹارے نے اپیل وصول کی۔ بھٹکل ناگریک ویدیکے کے اعزازی صدر وکیل دتاتریا نائک ، ناگیش دیواڑیگا، منجوناتھ نائک، چندر ہاس نائک، سکرپا نائک، شری دھر نائک، شیوکمار ، رویندر وغیرہ موجود تھے۔


Share: