ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / بھٹکل:سرکاری ڈگری کالج کی تعمیر فوری شروع کئے جانے کا مطالبہ

بھٹکل:سرکاری ڈگری کالج کی تعمیر فوری شروع کئے جانے کا مطالبہ

Wed, 25 Oct 2017 18:03:17    S.O. News Service

بھٹکل:25/ اکتوبر (ایس اؤنیوز)تعلقہ کے سرکاری ڈگری کالج کی عمارت کے لئے زمین اور رقم منظور ہونے کےباوجود مقامی رکن اسمبلی اور پرنسپال کی نظر اندازی کی وجہ سے ابھی تک تعمیری کام شروع نہیں ہونے کا الزام عائد کرتے ہوئے کرناٹکا سوابھیمانی کرانتی سنگھ ضلعی شاخ کی طرف سے بھٹکل اسسٹنٹ کمشنر کے توسط سے حکومت کو میمورنڈم سونپتے ہوئے فوری طورپر تعمیراتی کام شروع کئےجانے کا مطالبہ کیاہے۔

میمورنڈم میں کہا گیا ہے کہ سال 2007میں شروع ہوئی سرکاری ڈگری کالج میں فی الحال 1500سے زائد طلبا زیر تعلیم ہیں۔ کالج میں خاص کر دیہی علاقوں کے طلبا اکثریت میں ہیں ۔ فی الوقت ڈگری کالج رنگین کٹا پر ایک نجی ملکیت والی عمارت میں چل رہی ہے۔ جس کا ماہانہ کرایہ 1لاکھ روپئے ہے جس سے حکومت کو کافی نقصان ہورہاہے۔ موجودہ کرایہ کی عمارت میں طلبا کے لئے ضروری بنیاد ی سہولیات جیسے کمپیوٹر لیاب، لائبریری ، کھیل کا میدان، طالبات کے لئے علاحیدہ کمرہ ، ٹائلیٹ جیسے انتطامات میسر نہیں ہیں۔ 2007میں منظور کئے گئے تمام ڈگری کالج اپنی ذاتی عمارت میں چل رہے ہیں تو بھٹکل میں ابھی تک کوئی ترقی کے آثار نظر نہیں آنا افسوس ناک ہے۔

بھٹکل تعلقہ ہیبلے دیہات کے سروے نمبر 406حصہ 2پر موجود 3ایکڑ زمین کالج عمارت کے لئے سرکاری حکم کے مطابق ضلع ڈپٹی کمشنر نے منظور کی ہےمگر تعمیراتی کام ندارد ہے۔اس سے یہ شبہ ظاہر ہوتاہے کہ مقامی عوامی نمائندے ، افسران نجی افراد اور خانگی تعلیمی اداروں کے ساتھ ملوث ہیں۔ طلبا کے ترقی کی خاطر وزیر اعلیٰ خصوصی توجہ دے کر کارروائی کرنے کی مانگ کی گئی ہے۔ اگر فوری طورپر تعمیراتی کام شروع نہیں کیا گیا تو یکساں ذہنیت والے دیگر تنظیموں اور اداروں کےساتھ بڑے پیمانے پر احتجاج کئے جانے کی بات میمورنڈم میں تحریر کی گئی ہے۔ بھٹکل اسسٹنٹ کمشنر منجوناتھ نے میمورنڈم حاصل کیا۔ اس موقع پر سنگھ کے ضلعی صدر ایرانائک، جنرل سکریٹری کمار نائک، وینکٹیش نائک، اشوک نائک، کے ایم شریف، رام چندر گونڈ، دیویندر نائک،سریش نائک، بال چندر نائک موجود تھے۔


Share: