بھٹکل :۲۰/تمبر (ایس او نیوز(متعلقہ مقام کی عوامی زندگی اور زندگی کو غیر معاون اضافوں کو ترقی نہیں کہہ سکتے ۔ کرناٹکا کے ساحلی علاقہ پر کچھ ایسے ہی خطرات منڈلارہے ہیں، جس میں خاص کر عالمی سطح پر مشہور سیاحتی مقام مرڈیشور کا بھی حصہ ہے، قطار در قطار سیاحوں کی آمد اور سیاحتی سرگرمیاں ساحل کے ماہی گیروں میں خوف کی اہم وجہ بن رہے ہیں۔
مرڈیشور آسمانی بلندیوں کو چھو رہاہے ، مہا شیوا عالمی سطح پر مشہور ہواہے، اسی وجہ سے یہاں کی ایک ایک انچ جگہ کی قیمتیں بھی آسمان کو چھور ہی ہیں۔ جہاں دیکھو وہاں ہوٹلس، لاڈج کا راج ہے، روزانہ ملک و بیرونی ممالک کے ہزاروں سیاح یہاں دیکھے جاسکتے ہیں، اسی طرح باکڑاوالوں کو بھی خوشی ملتی ہے، جہاں بچے بھی 500 کی نوٹوں کو ہاتھوں میں تھامنے کا ماحول عام ہے، یہ سب ایک سیاحتی مقام کے ترقی کی ایک تصویر ہے۔ اس کے باہر محنت ومزدوری بھی حسرت تکتی رہتی ہے۔ سمندر کے نمکین پانی سے کھیلتے ہوئے زندگی کی تعمیر کرنے والے سیکڑوں ماہی گیر خاندان بھی یہی ہیں۔ قریب 400چھوٹی کشتیاں، 175مشینی بوٹ یہاں چلتی ہیں، 3000ہزار سے زائد لوگ ماہی گیری کے ذریعے زندگی کا گذارہ کرتے ہیں، یہی ان کی زندگی کا پیشہ بھی ہے، لیکن مرڈیشور سیاحت کے لئے قدرتی طورپر تیار کردہ مقام ہے ، یہی اسباب ہیں کہ یہاں نئے نئے منصوبہ جات کو جاری کرنے کے متعلق غوروفکر کیا جاتاہے، حکومت بھی اس سلسلے میں اقدامات کرتی رہتی ہے، حال ہی میں ڈی سی کی قیادت میں ڈاکٹر رویندرناتھ ٹائیگور بیچ کی ترقی اور تحفظاتی کمیٹی کی تشکیل دیتے ہوئے ضلع کے بیچوں کی ترقی کے لئے قدم اٹھایا گیا ہے۔ جس کے نتیجے میں مرڈیشور میں آبی کھیلوں کو منظوری دینے کے لئے ٹینڈر اعلان کی کارروائی مکمل ہوئی ہے۔ سمندر ی کھیل شروع ہوتے ہیں تو ماہی گیر وں کی کشتیوں کو کوئی پناہ نہیں ملے گی ،وہ اپنی قیام گاہ کو کھو دیں گے، جس سے ماہی گیروں کی زندگی مشکلات میں گھر سکتی ہے، ساحلی علاقوں کی حفاظت کے لئے منعقدہوئی 8ویں قومی میٹنگ میں فیصلہ لیا گیا ہے کہ ریاست کے 115ماہی گیر مراکز کی نشاندہی کی گئی ہے ان میں ایک مرڈیشور بھی ہے، ریاستی حکومت بھی گذشتہ جولائی میں ماہی گیر قانون کے تحت اس کو منظوری دے چکی ہے۔ سرکاری احکامات جاری رہتے آبی کھیلوں کے کارروائی کی شروعات کئے جانے پر مقامی سطح پر ماہی گیروں نے اعتراض جتایا ہے۔ ماہی گیروں نے ضلعی انتظامیہ کے متعلقہ اقدام کے خلاف قانونی جدوجہد کے متعلق غور وفکر کرنے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔