ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / بھٹکل:لائف لائن اسپتال کی مفت خدمات کا اختتامی پروگرام

بھٹکل:لائف لائن اسپتال کی مفت خدمات کا اختتامی پروگرام

Sun, 21 Aug 2016 20:24:29    S.O. News Service

بھٹکل:21/اگست(ایس او نیوز)جے ڈی نائک ابھیمانی بلگا (رجسٹرڈ)اترکنڑا کی سرپرستی میں لائف لائن ایکسپرس موبائیل ریلوے اسپتال کی بھٹکل میں مفت خدمات کا اختتامی پروگرام منعقد ہوا۔ سابق رکن اسمبلی جے ڈی نائک نے پروگرام کا افتتاح کیا۔

افتتاح کے بعد خطاب کرتے ہوئے جے ڈی نائک نے کہاکہ ضلع کے 5000ہزار سے زائد لوگوں نے اس سے استفادہ کرنے سے مسرت ہوئی ہے۔ ہزاروں عوام کا کامیاب آپریشن کیا گیا ہے، ہماری خواہش تھی کہ مزید لوگوں کو اس کی خدمات ملنی تھی ۔ جے ڈی نائک ابھیمانی بلگا کے متعلق انہوں نے کہاکہ اس ادارے کے قیام میں میرا کوئی رول نہیں ہے، میرے نام پر ادارے کے قیام سے میں خود پیچیدگی کا شکارہوں، پہلے سے بھی میں بیانر، کٹ آؤٹ جیسی اشتہار بازی سے دور رہاہوں، لیکن میرے چاہنے والوں نے جب پیا رسے بلایا تو حاضر ہواہوں۔ جے ڈی نائک ابھیمانی بلگا کسی سیاسی مقاصد کے لئے نہیں ، بلکہ سماجی خدمات کو انجام دینے کےلئے قائم کیا گیاہے۔ اُڈپی کے آدرش اسپتال کے مینجنگ ڈائرکٹر ڈاکٹر جی ایس چندرشیکھر نے کہاکہ لائف لائن اسپتال کارپوریٹ اسپتال سے زیادہ معیار ی ہے۔ گوا کے آئی ایف ایس آفیسر دامودر اے ٹی نے بھی خطاب کیا۔ بھٹکل اے ایس پی ڈاکٹر انوپ شتی ، موظف پرنسپال ڈاکٹر ضمیر اللہ شریف، اُڈپی ایس ڈی ایم آیوروید کالج کے پروفیسر ڈاکٹر ناگراج پجاری نے بھی موقع کی مناسبت سے خطاب کیا۔جے ڈی نائک ابھیمانی بلگا کے صدر ناگیش دیواڑیگا نے افتتاحی کلمات پیش کئے۔ کمار نائک نے استقبال کیاتو سچن نائک نے شکریہ اداکیا۔ بلگا کے جنرل سکریٹری جی جی شنکر نے نظامت کی۔


Share: