بھٹکل:یکم اکتوبر(ایس او نیوز) اعصابی بیماری کی وجہ سے منی پال اسپتال میں طویل عرصہ تک علاج کروانے کے بعد گھر لوٹنے والی ماوین کوروے گرام پنچایت حدود کی مکین ناگوینی اُدئیے کھاروی کے خاندان کو رکن اسمبلی منکال وئیدیا نےشعبہ امدادِ وزیر اعلیٰ بازآبادکاری کا چک عطاکیا۔ اس موقع پر ضلع پنچایت صدر جئے شری موگیر، ماوین کوروے گرام پنچایت کی صدر کوسما نائک، بلاک کانگریس صدر وٹھل نائک، ماہی گیر لیڈر وسنت کھاروی وغیرہ موجود تھے۔