بھٹکل:2/جولائی (ایس اؤنیوز)تعلقہ کے مٹھلی میں نئے طورپر شراب کی دکان شروع ہونے کو لے کر علاقہ کی خواتین کافی برہم ہیں اور اپنا اعتراض جتانےکے لئے کثیر تعداد میں خواتین نے اتوار کی شام احتجاج کیا۔
سپریم کورٹ کی طرف سے صادر کئے گئے فیصلے کے مطابق قومی شاہراہ سے متصل ، بندر روڈ پر واقع پر وائن شاپ حال ہی میں منتقل کی گئی ہے۔ جس کو دیکھتے ہوئے علاقہ کی خواتین نے احتجاج کرتے ہوئے پرزور مطالبہ کیا ہے کہ علاقہ میں شراب کی دکان کو ہر گز موقع نہ دیں، روزانہ اسی راستے سے اسکول و کالج کے بچے اور بچیاں،خواتین آتے جاتے رہتے ہیں، راستے میں شراب کی دکان ان کے ذہنوں پر برے اثرات پیدا کرنے پر سخت برہمی کااظہار کیا۔ تعلقہ پنچایت ممبر میناکشی جٹپا نائک، چندرا ہاس نائک، وینکٹیش نائک مٹھلی ، روی چندر نائک، ہنومنت نائک، مادیو نائک، اکما نائک، شانتی نائک، ماستما نائک وغیرہ موجود تھے۔
ایس آئی پرمیشورپا ، ایس آئی کوڈ گونٹی اپنے عملے کے ساتھ جائے وقوع پہنچ کر حالات کا جائزہ لینےکے بعد دکان کو قفل لگادیا گیا ۔ اتنے پر خاموش نہ ہوتے ہوئے احتجاجیوں نے کہاکہ فی الوقت ہم نے پُر امن احتجاج کیا ہے ، ہمارے مطالبہ کو نظر انداز کرکے شراب دکان کو جاری رکھنےکی اجازت دی جاتی ہے تو سخت احتجاج کرنے کی خواتین احتجاجیوں نے دھمکی دی ۔ اس سلسلے میں ایکسائز انسپکٹر شوبودھا نے کہا کہ احتجاج کے متعلق ہم نے پوری جانکاری لی ہے ، مزید جانکاری لینے کے بعد آئندہ کارروائی کرنے کا تیقن دیا۔