ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / بھٹکل:نوائط کلب بنگلورو کے زیراہتمام نوائط کرکٹ ٹورنامنٹ : کھلاڑی رجسٹر یشن کے لئے توجہ دیں

بھٹکل:نوائط کلب بنگلورو کے زیراہتمام نوائط کرکٹ ٹورنامنٹ : کھلاڑی رجسٹر یشن کے لئے توجہ دیں

Sat, 19 Nov 2016 18:53:47    S.O. News Service

بنگلورو/بھٹکل:19/نومبر (ایس او نیوز) دنیا بھر میں پھیلے اہل بھٹکل جہاں بھی مقیم ہیں وہاں پر اجتماعیت کی اہمیت کو سمجھتے ہوئے جماعت کی شکل میں سرگرم عمل ہیں۔ اس کے علاوہ قوم کے  نوجوان کو بھی ایک پلیٹ فارم پر لا کر ان  کی بہترین صلاحیتو ں سے فائدہ اٹھانے کے لئے انہی کے ذریعے کئی ایک کلبوں اور اسوسی ایشنس کا بھی قیام کیا جاتارہاہے۔ انہی مقاصد کو لے کر شہر گلستان یعنی بنگلورو میں  اپنی تعلیمی ، معاشی ضروریات کے تحت مقیم اہل نوائط کے نوجوانوں پر مشتمل ’’نوائط کلب بنگلورو‘‘ کا مارچ 2016کو قیام عمل میں آیا ہے۔ کلب کے ذریعے نوجوانوں کو  اجتماعیت سے منسلک کرکے  ان کے  پسندیدہ کھیل وغیرہ کے  میدانوں میں رہنمائی  کرنا مقصود ہے۔ اس سلسلے میں کلب کے ذمہ داران نے پریس ریلیز جاری کرکے  کلب کی غرض و غایت کو بیان کرتے ہوئے کہاہے کہ نوائطی نوجوان کھیل، ثقافتی پروگرام جیسے اپنے پسندیدہ میدانوں کو منتخب کرتے ہوئے متحد ہوں ، اور ان کی صلاحیتیں فروغ پائے۔ اور وہ ایک لڑی بن کر اپنی قوم وملت اور ملک کی بہتر سے بہتر خدمات انجام دیں ۔

نوائط کلب بنگلورو کے تحت  اپنے پہلے نوائط فٹ بال لیگ کے تحت ایک کامیاب ٹورنامنٹ منعقد کرنے کے بعدکرکٹ ٹورنامنٹ کی طرف قدم بڑھایاہے۔

کلب کی طرف سے فرائنچائز لیگ کے تحت نوائط کرکٹ لیگ (این سی ایل )ٹورنامنٹ بنگلورو میں منعقد  ہوگا۔ کل 8فرائنچائز ہونگے۔ منتظمین نے بتایا کہ کرکٹ ٹورنامنٹ جنوری 2017میں منعقد ہوگا۔ متعلقہ ٹورنامنٹ میں بھٹکل کے ساتھ ساتھ شرالی، مرڈیشور، منکی ، شیرور بیندور وغیرہ کے کھلاڑی بھی حصہ لیں گے۔ ٹورنامنٹ کے میچس عوامی چھٹیوں کے دن یعنی سنیچر اور اتوار کو کھیلے جائیں گے۔ ٹورنامنٹ میں شرکت کے خواہش مند کھلاڑی آکشن کے لئے اپنا نام رجسٹریشن کرانا ضروری ہے۔رجسٹریشن کے لئے آخری تاریخ 30نومبر2016ہوگی۔  کھلاڑیوں کو نام درج کرنے کے لئے مندرجہ ذیل شرائط کو پورا کرنا لازمی ہے۔

بھٹکل ، منکی ، مرڈیشور، شرور اور بیندور کے وہ کھلاڑی بنگلورو میں مقیم ہیں ۔ نام درج ہونے کے بعد کھلاڑی اپنا پروفائل  ٹیم مالکان کو سونپا ہوگا تاکہ آکشن میں آسانی ہو۔ برائے کرم ذوق رکھنے والے کھلاڑی ہی اپنا درج کرائیں۔ اور صحیح اور سچی  معلومات کو ہی پرکریں۔ آکشن کے بعد متعلقہ کھلاڑی کو ایس ایم ایس یا واٹس اپ کے ذریعے اطلاع دی جائے گی۔ اپنا نام رجسٹرکرنے کے لئے  کلک کریں۔

 


Share: