بھٹکل یکم جولائی (ایس اؤنیوز) کھیت میں کام کرنے کے دوران ایک کسان اچانک غش کھا کر نیچے گرنے سے علاج کے لئے اسپتال لے جانے کے دوران ہی ہلاک ہونے کا واقعہ تعلقہ کے بیلکے ہونی مڑی میں پیش آیا ہے۔
مہلوک کسان کی شناخت بیلکے کے مکین ناگپا انپا نائک (55) کی حیثیت سے کی گئی ہے۔ کسان ناگپا اچانک گرنے سے اس کے دائیں ہاتھ میں سوزن دکھائی دے رہی تھی ، بھٹکل کے سرکاری اسپتال میں ابتدائی علاج کے بعد کنداپور لے جانے کے دوران اس کی موت ہوئی ہے ۔ بھٹکل دیہی پولس تھانے میں کیس درج کرلینے کے بعد ایس آئی ایم این چنداور کی قیادت میں جانچ جاری ہے۔