بھٹکل:28؍جنوری (ایس اؤ نیوز)تعلقہ میں دوبارہ جانوروں کی چوری کی وارداتیں پیش آرہی ہیں۔ کہیں سے چرائے ہوئے5جانور حنیف آباد علاقے کے جانوروں کی کوٹھری میں قید کئےگئےتھےجنہیں پولس نے ضبط کرلیا ہے۔ مقامی افراد کی دی گئی اطلاع پر پولس نے کارروائی کرتےہوئے جانوروں کواپنی تحویل میں لے لیا ہے۔اب پولس جانور چوروں کی تلاش میں ہے۔
بھٹکل میں ہونے والی جانوروں کی چوری کی وارداتوں کولےکر پڑوسی ضلع اُڈپی کے افراد پر شبہ جتایا جارہا ہے۔ بعض لوگوں نے شبہ ظاہر کرتے ہوئے بتایا ہے کہ 5-6افراد پر مشتمل ایک ٹولی ہتھیاروں سےلیس ہو کر رات کے اوقات میں سواری لے کر گھوم رہی ہے ان لوگوں کو شک ہے کہ۔ یہی گروہ بھٹکل تعلقہ کے مختلف مقامات پر جانوروں کی چوری کرکے چوری کئے ہوئےجانوروں کو گوشت بیوپاروں کو فروخت کر دیتے ہیں۔
خیال رہےکہ اس سے قبل تعلقہ کے بیلکے میں جانوروں کی چوری کولےکر اُڈپی کے افراد پر الزام عائد ہواتھا۔ عوام مطالبہ کر رہے ہیں کہ پولس معاملے کی ٹھیک ٹھیک جانچ کرے اور چوروں کو گرفتار کرے۔