بھٹکل:16/اگست (ایس او نیوز)70ویں یوم ِآزادی کی مناسبت سے شہر کی گرو سدھیندرا ڈگری کالج کی طرف سے پی یو اور ڈگری کالج طلبا کے مابین منعقدہ تقریری مقابلوں کے انعامات کا اعلان کیا گیاہے۔
پی یو طلبا کے لئے ’’ہندوستان کی جدوجہدِآزادی میں بھگت سنگھ کارول ‘‘عنوان پر منعقدہ تعلقہ سطح کے تقریری مقابلوں میں نیو انگلش پی یو کالج کی طالبہ مہا لکشمی ایم شانبھاگ اول اور انجمن ڈگری کالج فار ویمن کی طالبہ عائشہ پٹیل دوم اور نیو انگلش پی یو کالج کی طالبہ شریا پائی کو سوم انعام کا حقدار قراردیا گیا ہے۔ اسی طرح ڈگری کالج کے لئے ’’آزاد ہندوستان کا انصمام (1962-1947)‘‘عنوان پر منعقدہ تعلقہ سطح کے تقریری مقابلوں میں گرو سدھیندراڈگری کالج کی رادھیکا کامت اول، بینا وئیدیا ڈگری کالج مرڈیشور کی موہنی نائک دوم اور گرو سدھیندرا کالج کی شوبھا بھٹ نے سوم انعام حاصل کیا ہے۔