مظفر پور ،21جولائی(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)مظفر پور ضلع کے سجاولپور چوک سے پولیس نے 10لاکھ روپے قیمت کی ہندوستان میں تیارغیر ملکی شراب (آئی ایم ایف ایل)ضبط کی۔بہار میں شراب پر پابندی ہے۔تھانہ انچارج روی شنکر سنگھ نے بتایا کہ ایک خفیہ معلومات کی بنیاد پر کام کرتے ہوئے پولیس کی ایک ٹیم نے ضلع کے سکرا پولیس اسٹیشن کے علاقے میں سجاولپور چوک کے قریب ایک مقام پر آج صبح چھاپہ مارا۔اس چھاپے ماری میں پولیس نے شراب کے 478کارٹن ٹرک سے برآمد کئے۔اس پر ہریانہ کا رجسٹریشن نمبر درج تھا۔
انہوں نے بتایا کہ پولیس کی ٹیم نے اس علاقے میں اس وقت چھاپہ ماری کی جب شراب کے کارٹن کو ٹرک سے نکال کر ایک وین گاڑی میں رکھا جا رہا تھا۔تھانہ انچارج نے بتایا کہ موقع سے وہاں کھڑی ایک موٹر سائیکل اور پک اپ وین ضبط کی گئی۔ انہوں نے بتایا کہ ٹرک کا ڈرائیور اور شراب کو ٹرک سے اتار رہے دیگرافراد وہاں سے فرار ہونے میں کامیاب رہے۔ اقتدار میں آنے کے بعد نتیش کمار حکومت نے بہار میں 2016میں شراب کی فروخت پر پابندی لگا دی تھی۔اس کے تحت یہاں انگریزی شراب سمیت دیگر شراب کی فروخت اور پینے پر پابندی لگا دی گئی تھی۔