ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / بہارانتخابات:’پاکستان جن‘پھربوتل سے باہر سمبت پاترانے راہل گاندھی کو’راہل لاہوری“بتایا

بہارانتخابات:’پاکستان جن‘پھربوتل سے باہر سمبت پاترانے راہل گاندھی کو’راہل لاہوری“بتایا

Mon, 19 Oct 2020 14:28:03    S.O. News Service

نئی دہلی،19؍اکتوبر(ایس او نیوز؍ایجنسی) کانگریس کے ممبرپارلیمان اور سینئرلیڈر ششی تھرور کے مبینہ بیان پربی جے پی نے کانگریس پارٹی پر حملہ کیا ہے-

ششی تھروراورراہل گاندھی پرحملہ کرتے ہوئے متنازعہ بیانات دینے کے لیے مشہوربی جے پی ترجمان سمبت پاترا نے کہاہے کہ کانگریسی لیڈرس جس طرح کے بیانات دیتے ہیں، اس سے ایسا لگتا ہے جیسے وہ پاکستان میں انتخابات لڑنے کی تیاری کر رہے ہیں -سمبت پاترا نے کہاہے کہ ششی تھرور کا یہ بیان ملک کی امیج کو نقصان پہنچا رہا ہے اور یہ بیان اس پاکستان کے سامنے دیا گیا ہے جو کبھی بھی مذموم سرگرمیوں سے باز نہیں آتا ہے-

بی جے پی کے ترجمان نے کہا کہ جب سے انہوں نے ششی تھرور کا بیان سنا ہے، اس کے بعد کوئی یقین نہیں ہے کہ کوئی بھارتی رکن پارلیمان اس طرح کا بیان کیسے دے سکتا ہے- ششی تھرور کو راہل گاندھی اور سونیا گاندھی کا دایاں ہاتھ کہاگیاہے اور اپنے بیان سے ہندوستان کی شبیہ کو نقصان پہنچا یاہے- سمبت پاترانے ششی تھرور کے شمال مشرقی ہندوستان کے لوگوں کے بیان کے حوالے سے کہاہے کہ ششی تھرور کا بیان ایک صدمہ تھا- آخر پاکستان میں شمال مشرقی ہندوستان کے لوگوں سے گفتگوکرنے کی کیاضرورت تھی؟ تبلیغی جماعت کے بارے میں دیئے گئے بیان پر، پاترا نے کہاہے کہ ششی تھرور نے تبلیغی جماعت کے حوالے سے اپنے بیان میں ہندوستان کی امیج کو نقصان پہنچانے کا کام کیا ہے-

تبلیغی جماعت کا ذکر کرتے ہوئے اپنے بیان میں انہوں نے ہندوستان میں مسلمانوں کے خراب حالات پر بھی بات کی-سمبت پاترانے کہاہے کہ راہل گاندھی، سونیا گاندھی، پرینکا گاندھی اور ششی تھرور- کیا آپ نے کبھی پاکستان سے پوچھا ہے کہ وہ وہاں کے اقلیتوں کے خلاف کیسابرتاؤکرتے ہیں -ششی تھرور پر حملہ کرنے کے ساتھ ساتھ سمبت پاترانے راہل گاندھی کو بھی براہ راست نشانہ بنایا- سمبت پاترا نے کانگریسی لیڈروں سے پوچھا ہے کہ کیاکانگریس پاکستان میں انتخابات لڑنا چاہتی ہے اور کیا ششی تھرور اپنے بیان کے ذریعہ راہل گاندھی کوکریڈٹ دینے کی کوشش کررہے ہیں - کیا تھرور چاہتے ہیں کہ پاکستان راہل گاندھی کو کریڈٹ دے؟بہارالیکشن کے وقت بی جے پی کی طرف سے پاکستانی راگ عام بات ہے-جب کہ جناح کی اڈوانی کے ذریعے تعریف اوربن بلائے نوازشریف کی دعوت پربی جے پی جواب نہیں دے سکی ہے -

سمبت پاترا یہاں نہیں رکے، انہوں نے راہل پر حملہ جاری رکھا اور یہ سوال پوچھا کہ کیا راہل گاندھی پاکستان سے الیکشن لڑنا چاہتے ہیں؟ اس دوران سمبت پاترانے راہل گاندھی کے لیے راہل لاہوری جیسالفظ بھی استعمال کیا- سمیت نے کہاہے کہ راہل گاندھی بھارت سے نفرت کرتے ہیں، وہ ہندوستان کو پسند نہیں کرتے - اگر ایسا ہی رہا تو انڈین نیشنل کانگریس جلد ہی پاکستان نیشنل کانگریس بن جائے گی-


Share: