ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / بی بی ایم پی کی جانب سے عمارت کو منہدم کردیاگیا

بی بی ایم پی کی جانب سے عمارت کو منہدم کردیاگیا

Wed, 14 Feb 2018 15:09:07    S.O. News Service

بنگلورو13؍فروری(ایس او نیوز) جنوبی بنگلور کے مارنہلی علاقہ کے جئے نگر 4ویں کراس پرسائٹ پر تعمیر کی جارہی 4؍منزلہ عمارت کا 90؍فیصد  کام مکمل ہوگیاہے جس کی تعمیر کے لئے پالیکے نے صرف 2منزلہ عمارت کی منظوری دی تھی۔ تاہم عمارت کا مالک لوکاناتھن نے غیرمعیاری اشیاء کا استعمال کرتے ہوئے غیرقانونی طریقہ سے مزید 2؍منزلیں تعمیر کردی، جس کے سبب 3؍ ماہ پہلے عمارت میں دراڑیں پڑگئیں اور جب عمارت ایک طرف جھکنے لگی تو اس نے اسے روکنے کے لئے ایک الگ سیمنٹ کی دیوار تعمیر کردی۔ اس کے تعلق سے مقامی لوگوں نے اس کے خلاف بروہت بنگلور مہانگر پالیکے (بی بی ایم پی) کو شکایت کی۔ اس سلسلہ میں بلدی ادارے نے اس عمارت کا جائزہ لینے کے بعد 2؍دن پہلے اسے منہدم کرنا شروع کردی اور یہ کام جاری ہے۔ اس عمارت کے قریب بسنے والے لوگوں نے عارضی طورپر اپنی حفاظت کی خاطر دوسری جگہوں پر منتقل ہونا بہتر سمجھا۔


Share: