ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / بی بی ایم پی کے تمام وارڈوں میں سڑکوں کی مرمت اور اسٹریٹ لائٹ نصب کرنے کی ہدایت

بی بی ایم پی کے تمام وارڈوں میں سڑکوں کی مرمت اور اسٹریٹ لائٹ نصب کرنے کی ہدایت

Sat, 03 Oct 2020 14:10:44    S.O. News Service

بنگلورو،3؍اکتوبر(ایس او نیوز) بنگلورو مہا نگر پا لیکے(بی بی ایم پی) اڈمنسٹریٹر گورو گپتا نے افسروں کو ہدایت دی کہ وہ بی بی ایم پی کے تمام198وارڈزمیں اہم سڑکوں ہر پڑے کھڈے، اسٹریٹ لائٹ نصب کر نے،بلاک اسپارٹ(کچرے پھینکنے والے مقا مات) کو ہٹانے سمیت دیگر مسائل سا منے آ رہے ہیں اسلئے متعلقہ وارڈ کے افسر پوری ذمہ داری کے ساتھ اپنی ڈیوٹی انجام دیتے ہو ئے عوام کے مسائل کو فوری حل کر یں اور انہیں درکار سہو لتیں فراہم کر یں۔انہوں نے کہا کہ وارڈ میں درپیش مسئلہ کو حل کر نے سے انکار کر نے کے بجائے فوری اس کو حل کر نے میں اپنی دلچسپی دکھا ئیں۔اس موقع پر بی بی ایم پی کمشنر منجو ناتھ پرساد نے کہا کہ بی بی ایم پی کے تمام وارڈز میں یکسوئی کے ساتھ کام کر نے کے مقصد سے نوڈل افسروں کو مامز د کیا گیا ہے۔انہوں نے نو ڈل افسروں سے کہا کہ وہ ہفتہ میں 3مرتبہ اپنے اپنے وارڈز کا جائزہ لیں اور ساتھ ساتھ متعلقہ وارڈ کے افسر،بسکام،واٹر بورڈ،پو لیس سمیت دیگر محکمہ جات کے افسروں کے ساتھ ہر ماہ کے پہلے ہفتہ میں اجلاس کریں،اور تیسرے ہفتہ میں وارڈ سمیتی کمیٹی کے ساتھ بھی اجلاس کر تے ہو ئے عوامی مسائل کو سنجیدگی سے لے کر حل کر نے کی کوشش کر یں۔انہوں نے اس بات پر بھی زور دیا کہ اجلاس کی تمام تفصیلات اور فوٹو گرافس بی بی ایم پی کے ویب سائٹ پر اپ لوڈ کریں۔کمشنر نے بھی زور دیا کہ ہر وارڈ میں نوڈل افسر،وارڈ کے بی بی ایم پی افسر،بسکام،واٹر بورڈ،پو لیس،کچرا نکاسی،اسٹریٹ لائٹس نصب کر نے والے شعبہء،سڑکوں پر پڑے کھڈوں کو بند کر نے والے کنٹراکٹر اور آر ڈبلیو واٹس ایپ گروپ بنائیں۔جس کے ذریعہ متعلقہ وارڈ کے مسائل کو فوری حل کریں۔


Share: