منگلورو:26/اگست(ایس او نیوز)سیاسی مفادات حاصل کرنے بی جےپی اور اے بی وی پی کارکنان عوامی جگہوں پر دھاندلیاں کرکے امن کو بگاڑنے کی کوشش کررہے ہیں جس کی سخت مذمت کی جانی چاہئے۔متعلقہ تنظیمیں کالج طلبا کو سڑک پر لاکر ان کے مستقبل سے کھلواڑ کررہے ہیں یہ بات دکشن کنڑا ضلع کانگریس کمیٹی کے ترجمان اے سی ونئے راج نے کہی۔
ونئے راج نے بتایا کہ یہ دونوں ادارے ایمنسٹی انٹرنیشنل ادا رے کی طرف سے منعقدہ پروگرا م میں ملک مخالف نعرہ بازی لگانے کا الزام لگارہے ہیں، جس کے تعلق سے پولس نے معاملہ درج کرتے ہوئے شفافیت کے ساتھ جانچ کررہی ہے۔ اس کے باوجود سیاست کرنا قابل مذمت ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ایمنسٹی ادارہ مرکزی حکومت کے زیر انتظام ہے، اگر ادارے نے ملک مخالف کام کیا ہے تو اس پر مرکزی حکومت پابندی عائد کرے۔ انہوں نے بی جے پی اور اے بی وی پی پر الزام لگایا کہ یہ دونوں آئندہ انتخابات کو دھیان میں رکھتے ہوئے ریاستی حکومت اور کانگریس پارٹی کو بدنام کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔