ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / بی جے پی اور کانگریس کو نہیں ملے گی واضح اکثریت، علاقائی پارٹیوں کی حکمرانی ہوگی: راما راؤ

بی جے پی اور کانگریس کو نہیں ملے گی واضح اکثریت، علاقائی پارٹیوں کی حکمرانی ہوگی: راما راؤ

Mon, 01 Apr 2019 23:58:57    S.O. News Service

وکارابادا،یکم اپریل (ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا) تلنگانہ راشٹر سمیتی (ٹی آر ایس) کے ایگزیکٹو چیئرمین کے ٹی راماراو نے کہا ہے کہ لوک سبھا انتخابات میں نہ تو بی جے پی اور نہ ہی کانگریس کو واضح اکثریت ملے گی اور غیر بھاجپائی، غیر کانگریسی مورچہ حکمرانی کرے گا۔ملک میں 543 لوک سبھا سیٹوں کے لئے 11 اپریل سے سات مراحل میں انتخابات ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستانی سیاست میں تبدیلی کی لہر نظر آئے گی اور علاقائی جماعتوں کے 160 سے 170 سیٹیں جیتنے اور علاقائی پارٹیوں کی قیادت کرنے کا امکان ہے۔بی جے پی اور کانگریس کو نقصان ہوگا اور وہ بالترتیب 150 سے 100 سیٹوں کو پار نہیں کر پائیں گی۔راؤ نے کہا کہ اب تک علاقائی پارٹیاں کانگریس اور بھاجپا کی حمایت کرتی آئی ہیں لیکن اب اس رواج کو بدلنے اورسیاست میں تبدیلی لانے کا وقت آ گیا ہے۔ٹی آر ایس کے ایگزیکٹو صدر نے کہا کہ ان کے والد اور تلنگانہ کے وزیر اعلی کے چندرشیکھر راؤ میں وزیر اعظم بننے کی ساری خوبیاں اور صلاحیتوں ہیں۔راؤ نے کہا کہ ہمارے پاس یعنی غیر کانگریسی اور غیر بھاجپائی پارٹیوں کے پاس 160۔170 ایم پی ہیں۔ہو سکتا ہے کہ ایسا بھی وقت آئے جب کانگریس اور بی جے پی اتحاد کی قیادت کرنے کے بجائے اس کو حمایت دینے کا فیصلہ کریں۔علاقائی پارٹیوں کو قیادت کرنے دیں۔انہوں نے کہا کہ حقیقی طاقت علاقائی پارٹیوں کے ساتھ ہے اور بی جے پی اور کانگریس کو قابل بنانے کی کوئی ضرورت نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ یہی وجہ ہے کہ تلنگانہ کے وزیر اعلی کے چندرشیکھر راؤ غیر کانگریسی اور غیر بھاجپائی پارٹیوں کو ایک ساتھ لانے کی کوشش کر رہے ہیں۔کے چندرشیکھر راؤ کے سی آر کے نام سے مشہور ہیں۔ٹی آر ایس کے ایگزیکٹو صدر نے کہاکہ کیا بی جے پی انادرمک کی حمایت کے بغیر تمل ناڈو میں ایک بھی سیٹ جیت سکتی ہے؟ پھر یہ دونوں ڈراوڈ پارٹی اپنی طاقت اور وسائل قومی پارٹیوں کو کیوں دیتی ہیں اور انہیں اور بڑا کیوں بناتے ہیں؟کون سی علاقائی پارٹیاں غیر بھاجپائی، غیر کانگریسی محاذ میں ہیں، یہ پوچھے جانے پر راؤ نے کہا کہ بات چیت جاری ہے اور مناسب وقت آنے پر تمام چیزیں ظاہر ہو جائیں گی۔


Share: