ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / بی جے پی سے ڈریں ممتابنرجی، پہلے امت شاہ اور اب مجھے ریلی کرنے سے روکا: یوگی

بی جے پی سے ڈریں ممتابنرجی، پہلے امت شاہ اور اب مجھے ریلی کرنے سے روکا: یوگی

Sun, 03 Feb 2019 22:18:38    S.O. News Service

نئی دہلی ،3فروری(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا) اتر پردیش کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ کے ہیلی کاپٹر کو مغربی بنگال کی ممتا حکومت نے اترنے کی اجازت نہیں دی۔جس کے بعد انہوں نے فون سے ریلی سے خطاب کیا۔اس دوران وزیر اعلی یوگی نے کہا کہ ہم مقررہ وقت پر ریلی سے خطاب کرنے والے تھے لیکن ٹی ایم سی نے خوف کی وجہ سے ہمیں وہاں نہیں آنے دیا۔

یہی وجہ ہے کہ مجھے مودی جی کے ڈیجیٹل انڈیا کے ذریعہ آپ تک پہنچنا پڑا۔انہوں نے کہا کہ بنگال میں ممتا کی قیادت والی ٹی ایم سی حکومت ایک جمہوریت مخالف اور عوام مخالف حکومت ہے۔انہوں نے کہا کہ مغربی بنگال کی انتظامیہ ترنمول کانگریس پارٹی کے کارکن کی طرح کام کر رہی ہے۔وزیر اعلی یوگی نے فون پر ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ مغربی بنگال کی حکومت افراتفری کی حمایت کرتی ہے اور قومی سلامتی سے سمجھوتہ کرتی ہے۔یہ حکومت بی جے پی سے ڈری ہوئی ہے جس کی وجہ سے ممتا بنرجی کی حکومت نے امت شاہ کی رتھ یاترا روک دی اور اب مجھے روک دیا ہے۔لیکن میں آپ سب سے ممتا بنرجی کی غیر جمہوری حکومت کے خلاف لڑنے کی اپیل کرتا ہوں۔

انہوں نے کہاکہ ہم سب آپ کے ساتھ ہیں۔ایک جمہوریت میں آپ غیرمتفق ہو سکتے ہیں لیکن کسی کی آواز کو کیسے دبایا جا سکتے ہیں۔مغربی بنگال کی حکومت میں ہم لوگوں نے پارٹی کے کارکنوں کا سرعام قتل ہوتے دیکھاہے۔ سی ایم یوگی نے کہا کہ ممتا بنرجی کی حکومت درگا پوجا کے دوران بھی لوگوں کے جذبات کو دباتی رہی ہے۔تاہم اس کے بعد ہائی کورٹ نے انہیں اپنے فیصلے کو واپس لینے پر مجبور کر دیا۔یہ باتیں ثابت کرتی ہیں کہ ممتا بنرجی کی حکومت آئین پر عمل نہیں کرتی ہے۔


Share: