سیہور6مئی(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)مدھیہ پردیش کے ضلع سیہور میں پردھان منتری کوشل وکاس کے ایک سینٹرمیں کام کرنے والی ایک لڑکی نے سینٹر کے منتظم اوربی جے پی لیڈر پر آبروریزی کا الزام لگایا ہے۔لڑکی الزام ہے کہ ہے کہ ملزم اپنے ایک ساتھی کے ساتھ مل کر گزشتہ 2سال سے اس کی آبروریزی کر رہا تھا۔ لڑکی نے ہفتہ کو آشٹا تھانے میں شکایت درج کرائی۔پولیس سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق آشٹا کا رہنے والا راجہ رام آشٹا میں پردھان منتری کوشل وکاس کا سینٹر چلاتا ہے۔اس نے اپریل 2016میں ایک مقامی لڑکی کو اپنے مرکز پر کام پر رکھا تھا۔بتایا جاتا ہے کہ راجانے لڑکی کو بہلا پھسلا اس کی عصمت دری ۔ اس کے بعدلڑکی کواپنے دوست مکیش ٹھاکر کے ساتھ بھی ڈرا دھمکا کر زیادتی پر مجبور کر دیا۔ ملزم بی جے پی کا لیڈر بتایا جا رہا ہے۔ دونوں کے خلاف لڑکی کی شکایت پرپولیس نے آبروریزی کا معاملہ درج کر لیاہے۔