ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / بی جے پی کو شکست دینے کیلئے کسی سے بھی اتحادکوتیارہیں:پی چدمبرم

بی جے پی کو شکست دینے کیلئے کسی سے بھی اتحادکوتیارہیں:پی چدمبرم

Mon, 10 Jan 2022 11:46:59    S.O. News Service

نئی دہلی،10؍ جنوری(ایس او نیوز؍ایجنسی)گوا اسمبلی انتخابات کی تاریخوں کا بھی اعلان کر دیا گیا ہے- تاریخوں کے اعلان کے ساتھ ہی ریاست میں ماڈل ضابطہ اخلاق بھی نافذ ہو گیا ہے- اس وقت گوا میں بی جے پی کی حکومت ہے- تاہم مانا جا رہا ہے کہ اس الیکشن میں انہیں ترنمول کانگریس، کانگریس اور عام آدمی پارٹی سے سخت چیلنج کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے- لیکن کچھ سیاسی تجزیہ کاروں کا یہ بھی دعویٰ ہے کہ اس اسمبلی انتخاب میں کہیں نہ کہیں ترنمول کانگریس اور عام آدمی پارٹی کاکانگریس پربھاری ہاتھ ہے- اس سب کے درمیان کانگریس کے سینئر لیڈر اور گوا کے انچارج پی چدمبرم نے بڑا بیان دیا ہے- جہاں پی چدمبرم گوا اسمبلی انتخابات میں بی جے پی کو شکست دینے کیلئے کسی بھی پارٹی کی حمایت قبول کرنے کیلئے تیار ہیں - کانگریس نے اشارے دیے ہیں کہ اگر بی جے پی کو انتخابات میں ہرانا ہے تو پارٹی کہیں نہ کہیں اتحادکیلئے تیارہے- اس کے ساتھ انتخابات کے بعد اگر کچھ حالات بھی پیدا ہوتے ہیں تو کانگریس بی جے پی حکومت کے خلاف اتحاد بنانے میں اہم کردار ادا کر سکتی ہے- حال ہی میں ترنمول کانگریس کی گوا انچارج مہوا موئترا نے کہا ہے کہ ممتا بنرجی کی قیادت میں گوا فارورڈ پارٹی اور کانگریس انتخابی میدان میں اکٹھے ہو سکتے ہیں - اس بارے میں پی چدمبرم نے کہاہے کہ میں نے ترنمول کانگریس لیڈر کا بیان پڑھا ہے- سرکاری اعلان کا انتظار کرنا پڑے گا- پی چدمبرم نے یہ بھی کہاہے کہ کانگریس اپنے بل بوتے پر بی جے پی کو شکست دینے کی پوری صلاحیت رکھتی ہے- لیکن اگرکوئی بی جے پی کو شکست دینے کیلئے کانگریس کے ساتھ مل کر آنا چاہتا ہے تو میں اس کیلئے ”ہاں“ کیوں نہ کہوں؟-


Share: