ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / بی جے پی ۔جے ڈی یو میں کھٹ پٹ کی خبر کیا ایک بار پھر پلٹی مارنے کے منتظر نتیش

بی جے پی ۔جے ڈی یو میں کھٹ پٹ کی خبر کیا ایک بار پھر پلٹی مارنے کے منتظر نتیش

Tue, 29 May 2018 04:57:55    S.O. News Service

نئی دہلی 28 مئی (ایس او نیوز/ آئی این ایس انڈیا) بہار میں وزیر اعلی نتیش کمار جے ڈی یو۔بی جے پی کے مخلوط حکومت کی قیادت کر رہے ہیں، لیکن گزشتہ چند دنوں میں مختلف مسائل کو لے کر جس طرح سے نتیش کے بیانات آ رہے ہیں وہ بی جے پی کی رائے سے اتفاق نہیں رکھتے۔ ایسے حالات میں سیاسی گلیاروں  میں ایک بار پھر یہ سوال اٹھنے لگا ہے کہ کیا نتیش کمار ایک بار پھر پلٹی ماریں گے؟

دراصل گزشتہ ہفتہ کو بینکوں کی ریاستی سطح بینکرس کمیٹی کی سہ ماہی جائزہ میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے نتیش نے کہا تھا کہ نوٹ بندی کا لوگوں کو جتنا فائدہ ملنا چاہئے تھا اتنا نہیں ملا۔ واضح ہو کہ نتیش کمار نے مہاگٹھ بندھن کی حکومت میں ہوتے ہوئے بھی مودی حکومت کے نوٹ بندی کے ’آمرانہ فیصلہ ‘کی حمایت کی تھی ۔اگرچہ نوٹ بندی کا فائدہ نہ ملنے کے پیچھے نتیش کمار نے بینکوں کو ذمہ دار ٹھہرایا۔ انہوں نے کہا کہ نوٹ بندی کے دوران بینک نے اپنا کردار ٹھیک سے نہیں ادا کیا۔ بینکوں کے اجلاس میں انہوں نے کہا کہ میں نے نوٹ بندی کی حمایت کی تھی، لیکن بینکوں نے نوٹ بندی میں جس طرح کا کردار ادا کیا اس کی وجہ سے لوگوں کو اتنا فائدہ نہیں مل پایا جتنا ملنا چاہیے تھا۔ لوگوں نے بند کئے ہوئے نوٹوں کی بھاری رقم جمع کرائی جو کہ بعد میں واجبی دولت بن گیا ۔ اس کے ساتھ ہی نتیش نے مودی حکومت کے چارسال پر جو مبارک باد دی اور اس میں جو آخری جملہ رکھا، اس سے بھی سوال اٹھنے لگے ۔ نتیش نے ٹویٹ کرکے کہا تھا کہ مودی کو حکومت کی تشکیل کے 4 سال مکمل ہونے پر مبارک ہو ، یقین ہے کہ حکومت عوام کی توقعات پر کھرا اترے گی ۔ 


Share: