ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / بیرونی ممالک میں روزگار کاجھانسہ دے کر لاکھوں روپیو ں کاچونا لگانے والا لٹیرا گرفتار

بیرونی ممالک میں روزگار کاجھانسہ دے کر لاکھوں روپیو ں کاچونا لگانے والا لٹیرا گرفتار

Sun, 14 Feb 2021 19:39:14    S.O. News Service

ڈانڈیلی:14؍فروری (ایس اؤ نیوز) بیرونی ممالک میں روزگار فراہم کرنے کاجھانسہ دے کر اسامیوں کو دھوکہ دینے والے ملزم کو ڈانڈیلی پولس نے بیلگام میں گرفتار کر لیا ہے۔ ملزم کی شناخت گدگ ضلع رون تعلقہ کے شرن بسپا سنگن بسپا بلگیر (45)کے طورپر کی گئی ہے جو ڈانڈیلی کے سبھاش نگر میں قیام پذیر تھا۔ ملزم کے خلاف تین لوگوں سے پیسہ لے کر دھوکہ دئیے جانےکے متعلق پولس تھانے میں کیس درج کیا گیا تھا۔

نیاز احمد خانہ پورنے پولس تھانےمیں شکایت درج کرتےہوئے الزام لگایاہے کہ ملزم نے ترکی میں روزگار مہیا کرتےہوئے ویزا کا انتظام کئے جانےکی بات کہتے ہوئے اپنے اکاؤنٹ میں 2.25لاکھ روپئے جمع کروالئے تھے۔ لیکن اس کے بعد نہ ویزا ملا، نہ نوکری ملی اور نہ ہی ادا کی گئی رقم واپس ملی۔

ڈانڈیلی پولس کو جیسے ہی ملزم کے جائے وقوع کا پتہ چلا، انہوں نے چھاپہ مار کر اس کو گرفتارکرلیا۔ پولس نے ملزم کے پاس سے  روزگارکے الگ الگ  امیدواروں کے  18اصلی پاسپورٹ ، تین موبائیل فون ، لیپ ٹوپ ، 6اے ٹی ایم کارڈ ، ایک ہارڈ ڈرائیو، تین پین ڈرائیو، 7سم کارڈ، 7 گھڑیاں اور سونے کے زیورات ضبط کرلئے ہیں۔ پولس کو شبہ ہے کہ ملزم نے  بہت سارے دوسرے لوگوں کو جھانسہ دیا ہے۔ اس سلسلے میں ڈانڈیلی پولس نے عوام سے اپیل کی ہےکہ جو کوئی ملزم سے دھوکہ کھایا ہے وہ تھانے میں شکایت درج کریں۔ ڈی وائی ایس پی گنیش کے ایل، سی پی آئی پربھو ، پی ایس آئی(کرائم )مہا دیوی نائکوڑی ، پی ایس آئی یلپا  اور پولس عملہ کارروائی میں شریک تھا۔


Share: