ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / بیلتنگڈی : چارمڈی گھاٹ پر زمین کھسکنے سے ٹریفک میں پڑا خلل  

بیلتنگڈی : چارمڈی گھاٹ پر زمین کھسکنے سے ٹریفک میں پڑا خلل  

Fri, 23 Jul 2021 21:03:49    S.O. News Service

بیلتنگڈی،23؍ جولائی (ایس او نیوز)  نیشنل ہائی وے 75 پر سکلیشپور کے ڈونیگال علاقے میں ایک دن پہلے لگاتار برسات کی وجہ سے زمین کھسکنے کا واقعہ پیش آیا تھا اور آج نیشنل ہائی وے 73 پر واقع چارمڈی گھاٹ کے 6 گھماو پر زمین کھسک گئی جس کے بعد موٹر گاڑیوں کی آمد و رفت میں رکاوٹ پیدا ہوگئی ۔ 
    
بیلتنگڈی پولیس نے بریکیڈس لگا کر اس راستے پر بھاری گاڑیوں کی آمد و رفت روک دی ہے ۔ شیراڈی گھاٹ زمین کھسکنے کی وجہ سے  بنگلورو منگلورو جانے والی گاڑیوں کا راستہ بدل دیا گیا ہے۔ بیلتنگڈی تحصیلدار جی مہیش، سرکل پولیس انسپکٹر شیوا کمار اور سب انسپکٹر کرشنا کانت نے جائے وقوع پر پہنچ کر معائنہ کیا اور ڈپٹی کمشنر کو رپورٹ روانہ کی ۔ خیال رہے کہ چارمڈی گھاٹ کا راستہ ٹمکورو اور منگلورو کو جوڑتا ہے۔


Share: