ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / بیلتھنگڈی : مجاہدین آزادی پر الزام تراشی کرنا ہی حقیقی دیش غداری ہے: وزیر رماناتھ رائی

بیلتھنگڈی : مجاہدین آزادی پر الزام تراشی کرنا ہی حقیقی دیش غداری ہے: وزیر رماناتھ رائی

Wed, 19 Oct 2016 17:39:15    S.O. News Service

بیلتھنگڈی:18/اکتوبر(ایس او نیوز) ملک کی آزادی کے لئے جیل جانے والے کانگریسی رہنماؤں کے متعلق آر ایس ایس اور بی جے پی کے لیڈران بے تکے الزامات عائد کررہے ہیں، در اصل یہی حقیقی  دیش دروہی ہونے کا خیال فاریسٹ وزیر بی رماناتھ رائی نے ظاہر کیا۔

بیلتھنگڈی کے سی وی سی ہال میں ’’ کانگریس کی راہ گرام سوراج کی طرف ‘‘ موضوع پر دیہی سطح کے  کانگریس لیڈران کے لئے منعقدہ مذاکرہ کاافتتاح کرنے کے بعد وہ خطاب کررہے تھے۔ اپنی بات جاری رکھتے ہو ئے رماناتھ رائی نے کہاکہ ملکی آزادی کے لئے کانگریس پارٹی کی جدوجہد اہم وجہ ہے، آزادی کے بعد کے دنوں میں انگریزوں کی لوٹ مار سے بھارت میں ایک معمولی سوئی کے لئے بھی عوام ترساں تھے ، ایسے ابترحالات سے ملک کو نکال کر عالمی سطح پر بھارت کی ایک پہچان بنانے کا فخر کانگریس پارٹی کو ہے۔ رکن اسمبلی کے وسنت بنگیرہ نے اپنے خطاب کے دوران بی جے پی میں اپنی شمولیت کو لے کر پھیلائی گئیں افواہوں کو جھوٹی قرار دیتے ہوئے ایسے ذلیل حرکتوں سے باز آنے کی بات کہی۔ بلاک کانگریس صدر ہریش کمار نے افتتاحی کلمات  پیش کئے ۔اس موقع پر بزرگ لیڈر منجوناتھ  کامت کی تہنیت کی گئی ۔ پروگرام میں سابق رکن اسمبلی گوپال بھنڈاری ، ضلع پنچایت اسٹانڈنگ کمیٹی چیرمن شاہ الحمید ، نمیتا، تعلقہ پنچایت صدر دیویا جیوتی ، رام چندرگوڈا، ابراہیم کوڑیجال ، نیمی راج شٹی ، پدمنابھ وغیرہ موجود تھے۔


Share: