ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / بیندور: اجتماعی خودکشی کی حقیقت طشت ازبام :با پ ہی بچوں کا قاتل ، ناجائزہ تعلقات کا شاخسانہ

بیندور: اجتماعی خودکشی کی حقیقت طشت ازبام :با پ ہی بچوں کا قاتل ، ناجائزہ تعلقات کا شاخسانہ

Tue, 18 Oct 2016 20:18:00    S.O. News Service

بیندور :18/اکتوبر(ایس او نیوز) پیر کو بیندور کے گنگناڑی میں زہر یلے  کھانے سے  دوبچے ہلاک ہونے اور نازک حالت میں والدین اسپتال میں زیر علاج ہونے کی خبر ساحل آن لائن میں شائع ہونے تک ایک ہی خاندان کی  اجتماعی خودکشی  کی کوئی وجہ معلوم نہیں ہوسکی تھی، مگر آج منگل کو خود کشی کی سچائی کا پتہ چلنےپر عوام حیرت میں پڑگئے ہیں، بتایا جارہاہے کہ والد کے ناجائزتعلقات کی وجہ سے بچوں نے جان گنوائی ۔

پیر کو جب شنکرنارائن ہیبار کے گھرمیں اجتماعی خود کشی کے ذریعے دو بچے ہلاک ہوکر والدین میں اسپتال میں داخل ہوئے تو  عوام نے یہی سمجھا تھا کہ زمینی تکرار یا قرضے کا بوجھ وجہ سبب ہوسکتی ہے اور بے چارے نے اسی وجہ سے خود کشی کی ہوگی ۔ لیکن خودشنکر نارائن کالکھا ہوا ڈتھ نوٹ جب پولس کے ہاتھ لگاتو سچائی کا پتہ چلا اور والد شنکر نارائن ہیبار کے لڑکی کے ساتھ ناجائزہ تعلقات کا شاخسانہ کی بات منظر عوام پر آئی جس کے نتیجے میں اس کے  خود کے دو بچے فوت ہوگئے ۔ خیال رہے کہ شنکر نارائن کے دو معصوم بچے کمار ہیبار(16)اور آئشوریا (14) زہریلا کھانا کھانے سے ہلاک ہوئے تھے۔ جب کہ خود شنکر نارائن اور اس کی بیوی مہا لکشمی (36)نازک حالت میں زیر علاج ہیں۔ شنکرنارائن پیشے کے لحاظ سے باورچی ہے، 18سال پہلے مہالکشمی سے بیاہ کیا تھا، لیکن گھرکام کے لئے آنے والی لڑکی کے ساتھ ناجائز تعلقات کا رشتہ بندھا توگھریلو حالات بگڑنے لگے ، میاں بیوی کے درمیان نوک جھونک بھی شروع ہوگئی ۔ڈتھ نوٹ کے ذریعے واضح ہوتاہے کہ شنکر نارائن کے متعلقہ لڑکی کے ساتھ گذشتہ تین سالوں سے ناجائزتعلقات ہیں، حال ہی میں متعلقہ لڑکی کی شادی ہوئی تو ذہنی الجھاؤ میں خود کشی کا فیصلہ کرنے کی بات گھروالوں سے کہی۔ تم اکیلے نہیں بلکہ ہم سب خود کشی کریں گے کہتے ہوئے گھروالوں نے زہر کھانے کی بات ڈتھ نوٹ میں تحریر کی گئی ہے۔

لیکن مقامی لوگوں کی باتیں سنیں تو وہ کچھ اور کہتے ہوئے پائے گئے ہیں۔ اُن کا کہنا ہے کہ  تین دن قبل شنکرنارائن جب متعلقہ لڑکی سے شادی رچاکر گھر لے آیا تو بیو ی اور بچے آگ بگولہ ہوگئے، جسکے ساتھ ہی گھرپر جھگڑا شروع ہوگیا ، مقامی لوگوں کا الزام ہے کہ اسی با ت پرشنکر نےانہیں زہر دے کر قتل کرنےکی کوشش کی ہے۔ پولس نے بھی تصدیق کی ہے کہ یہ ایک قتل کا معاملہ ہے ۔ مقتول شنکر نے 16صفحات پر مشتمل اپنا ڈتھ نوٹ لکھا ہے ۔ باپ کے ناجائزتعلقات کی وجہ سے دومعصوم بچوں نے اپنی جان گنوائی ہے، اپنے ہی ذریعے رچی گئی خود کشی کی سازش کے نتیجے میں دوبچوں کو کھونے کے علاوہ اس کی بیوی زندگی اور موت کی جنگ لڑرہی ہے۔


Share: