بھٹکل:15/مئی (ایس اؤنیوز)ملک میں بے روزگاری بہت بڑا مسئلہ ہے، ریاست کے نوجوان تعلیمی سطح پر روزگار کے اہل ہونے کے باوجود اُن میں مہارت نہہونے کی وجہ سے مناسب روزگار حاصل کرنےمیں ناکام ہورہےہیں، اس سلسلے میں نوجوانوں کو ضروری مہارت دینے اور انہیں ایک بہتر روزگار کے لئے اہل بنانے کے لئے ریاستی حکومت مہارت ، صنعت کاری اور زندگی گزارے پر مشتمل ایک ویب سائٹ کی تشکیل کی ہے۔ اور یہ منصوبہ ریاست میں بے روزگار نوجوانوں کو مختلف پیشہ ورانہ میدان میں مہارت پیدا کرنے کے لئے بے روزگار نوجوانوں کا سروے اور رجسٹریشن کرتے ہوئے انہیں مختلف میدانوں کا ماہر بنانے کا سنہرا خواب لے کر کرناٹکا کے وزیر اعلیٰ کی طرف سے بجٹ میں اعلان کردہ ’’کرناٹکا کوشلیا منصوبہ ‘‘15مئی کو بنگلورو میں وزیر اعلیٰ سدرامیا ، ضلعی مقامات پر نگراں کار وزیر اور تعلقہ مراکز پر مقامی رکن اسمبلی بیک وقت افتتاح کرنا طئے کیا گیا تھا۔ جس کے تحت آج بھٹکل تعلقہ پنچایت ہال میں وزیرا علیٰ کوشلیا کرناٹکا منصوبے کے تحت بے روزگار نوجوان کے سروے اور رجسٹریشن پروگرام کا بھٹکل اسسٹنٹ کمشنر (اے سی) منجوناتھ نے افتتاح کیا۔
افتتاح کے خطاب کرتے ہوئے اے سی نے کہاکہ ریاستی وزیرا علیٰ سدرامیا کی طرف سے بے روزگارنوجوانوں کے لئے یہ ایک نیا منصوبہ نافذ کیا جارہاہے،بے روزگاری کو دور کرنے میں یہ منصوبہ بہت کارگر رول اداکرے گا، صرف تعلیم یافتہ ہی نہیں بلکہ غیر تعلیم یافتہ نوجوان بھی اس منصوبے سے استفادہ کرسکتے ہیں، متعلقہ منصوبے کے تحت بے روزگار نوجوان اپنے پسندیدہ روزگار کے لئے رجسٹریشن کرتے ہوئے روزگار پاسکتے ہیں۔ تعلقہ پنچایت اسٹانڈنگ کمیٹی چیرمن وشنو دیواڑیگا نے بھی موقع کی مناسبت سے بات کیا ۔تعلقہ پنچایت صدر ایشور نائک نے پروگرام کی صدارت کی۔ مقامی تحصیلدار وی این باڈکر نے افتتاحی کلمات پیش کئے۔ ڈائس پر جالی پٹن پنچایت صدر عبدالرحیم شیخ، نائب صدر لکشمی مادیو نائک، تعلقہ پنچایت ممبر مہابلیشور نائک موجود تھے۔ تعلقہ پنچایت مینجر سدھیر گاؤنکر نے استقبال کیا تو وشوناتھ نے شکریہ اداکیا۔
بے روزگار نوجوان آدھار کارڈ کے ساتھ اپنا رجسٹریشن کرائیں
کرناٹکا کوشلیا منصوبے کو لے کر مقامی تحصیلدار وی این باڈ کر کی طرف سے جاری کردہ پریس ریلیز کے مطابق کرناٹکا کوشلیا منصوبےکے تحت تعلقہ کے بے روزگار نوجوانوں کے سروے اور رجسٹریشن کے لئے بھٹکل تعلقہ پنچایت ہال میں 15مئی سے 22مئی تک تعلقہ سطح کا پروگرام منعقد کیا گیا ہے۔ خواہش مند بے روزگار نوجوان آدھار کارڈ، ای میل آئی ڈی ، موبائیل نمبر کے ساتھ اپنا رجسٹریشن کرائیں اور منصوبے سے بھرپور استفاد ہ کرنے کی تحصیلدار نے اپیل کی ہے۔ متعلقہ ویب سائٹ کا پتہ www.kaushalkar.com