ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / تراسی سڑک پرماروتی ویان کی ٹکر سے آئیپّا بھکت فوت

تراسی سڑک پرماروتی ویان کی ٹکر سے آئیپّا بھکت فوت

Sat, 17 Nov 2018 13:02:58    S.O. News Service

کنداپور17؍نومبر(ایس اونیوز) گنگولی کے قریب تراسی ساحل کے کنارے واقع سڑک پر صبح چہل قدمی کرتے وقت پیچھے سے ماروتی ویان ٹکر مارنے کے نتیجے میں ایک آئیپّا بھکت فوت ہوگیا۔

بتایاجاتا ہے کہ گنگولی کے مہاکالی مٹھ کے پاس رہنے والا گنیش کوتوال(48سال)سبریملا میں آئیپّا مندر جانے کی تیاری میں تھااور وہ اسی سلسلے کی جو رسومات اور لوازمات ہیں اس کو پورا کرنے میں مگن تھا۔ جمعہ کے دن صبح 5.15بجے وہ تراسی میں سڑک کنارے پیدل چل رہا تھا تو اچانک ایک ماروتی ویان نے اسے پیچھے سے ٹکر ماردی، جس کی وجہ سے اس کے سر اور پیروں میں گہری چوٹیں آئیں۔ زخمی گنیش کوتوال کو فوری طور پر منی اسپتال میں منتقل کرنے کی کوشش کی گئی مگر زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے اس نے 7.50بجے دم توڑ دیا۔

معلوم ہوا ہے کہ گنیش کو ٹکر مارنے کے بعد ماروتی ویان رکنے کے بجائے گنگولی ٹاؤن کی طرف نکل گئی۔ مقامی لوگوں نے اسے پکڑنے کے لئے تیاری کرلی اور جب وہ گاڑی واپس ہائی کی طرف پلٹ کر آئی تو انہوں نے روک لیا۔ اور پولیس کے حوالے کردیا۔ گاڑی کی حالت دیکھنے سے پتہ چلتا ہے کہ عوام نے گاڑی میں جم کر تو ڑ پھوڑ کی ہے۔پولیس نے گاڑی کے ڈرائیور مظہر احمد اور ویان کو اپنے قبضے میں لیا ہے۔ گنگولی پولیس اسٹیشن میں کیس درج کرلیا گیا ہے۔


Share: