ممبئی ،27؍ مارچ (ایس اونیوز؍آئی این ایس انڈیا)شیوسینا نے بی جے پی سے کہا کہ وہ مہاراشٹر سیکرٹریٹ سے ایسے افسر شاہوں کو بے خوف ہوکرہٹائے جو منصوبوں پر عمل کرنے میں تاخیر کرتے ہیں اور ترقی کو روکنا چاہتے ہیں۔مرکز اور مہاراشٹر کی اقتدار میں بی جے پی کی پارٹنر شیوسینا نے یہ بھی کہا کہ کسی منصوبہ بندی کے نفاذ کے معاملے جب وہ حکومت تنقید کرتی ہے تو اس پر تنقید کے پیچھے کی ناراضگی کو سمجھنا چاہئے۔شیوسینا نے یہ تبصرہ ایسے وقت میں کیا جب ایک دن پہلے ہی بی جے پی کے سینئر لیڈر اور مرکزی وزیر نتن گڈکری نے ترقی میں روڑے ڈالنے والے منفی ذہنیت کے لئے ریاست کے افسرشاہوں کو نشانہ بنایا ۔گڈکری نے ناگپور میں ایک پروگرام کے دوران وزیر اعلی دیویندر فڑنویس کی موجودگی میں یہ بات کہی تھی۔