حیدرآباد،31؍مارچ (ایس او نیوز؍ایجنسی) محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ آئندہ 72 گھنٹوں کے دوران تلنگانہ کے اضلاع عادل آباد، کومرم بھیم آصف آباد، منچریال، نرمل، نظام آباد، جگتیال، راجنا سرسلہ، کریم نگر، پداپلی، جئے شنکر بھوپال پلی، کھمم، نلگنڈہ، سوریہ پیٹ، محبوب آباد، ورنگل رورل، ورنگل اربن، جنگاوں، محبوب نگر، ونپرتی، نارائن پیٹ، مُلگ، بھدرادری کوتہ گوڑم اور جوگولامباگدوال میں بعض مقامات پر شدید گرمی کی لہر کا امکان ہے۔
محکمہ نے اپنے بلیٹن میں کہا کہ اعظم ترین درجہ حرارت کے امکان ہیں، شمالی ساحلی اے پی، یانم میں آئندہ پانچ دنوں کے دوران معمول سے دو تا تین ڈگری زائد رہے گا۔ اعظم ترین درجہ حرارت اسی عرصہ کے دوران رائل سیما میں معمول سے تین تا چارڈگری زائد رہے گا۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران جنوبی ساحلی اے پی کے کاوالی اور اونگول میں گرمی کی لہر کا امکان ہے۔
اعظم ترین درجہ حرارت 41.8 ڈگری سلسیس تلنگانہ کے ضلع عادل آباد اور 41.4 ڈگری سلسیس رائل سیما کے تروپتی میں درج کیا گیا۔ اقل ترین درجہ حرارت 19.2 ڈگڑی سلسیس عادل آباد اور 20.5 ڈگری سلسیس رائل سیما کے جنگا مہیشوراپورم میں درج کیا گیا۔ حیدرآباد میں گزشتہ روز اعظم ترین اور اقل ترین درجہ حرارت بالترتیب 39.8 ڈگری اور اقل ترین درجہ حرارت 23.2 ڈگری سلسیس درج کیا گیا۔