چنئی،27/اگست (ایس او نیوز/ آئی این ایس انڈیا) یہاں ترپورور کے قریب ایک گاؤں میں مندر کمپلیکس میں ہوئے دھماکے سے ایک شخص ہلاک ہونے اور حادثے کے چار زخمیوں میں سے ایک شخص کو دم توڑنے کے بعد واقعہ میں جان گنوانے والوں کی تعداد بڑھ کر دو ہو گئی ہے۔ پولیس نے بتایا کہ اتوار کو ہونے والے دھماکے میں 22 سالہ ایک شخص کی موت ہو گئی تھی۔دھماکے میں چار افراد زخمی ہو گئے تھے جنہیں یہاں کے سرکاری اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔ان میں سے ایک شخص نے علاج کے دوران دم توڑ دیا۔ انہوں نے بتایا کہ دیگر زخمیوں کا علاج چل رہا ہے۔دھماکے کے بعد فورنسک ماہرین اور بم ڈسپوزل اسکواڈ کے اہلکاروں نے احاطے کی جانچ کی اور وہاں موجود نمونے کئے گئے۔ جائے حادثہ ایک تالاب سے متصل ہے جو منماتھی گاؤں کے شری گنگیامن مندر کے پیچھے ہے۔
دھماکہ اتنا تیز تھا کہ مقامی لوگ گھبر اگئے۔دھماکے کی وجہ سے مندر کی دیواروں اور کچھ ڈھانچے پر نشان پڑ گئے۔ گزشتہ رات پولیس نے مندر کمپلیکس کا محاصرہ کیا تھا اور جائے حادثہ پر لوگوں کو جانے سے روک دیا تھا۔پولیس کئی پہلوؤں سے تحقیقات کر رہی ہے کہ اس کے دھماکے کی وجہ کیا تھی، دھماکہ خیز مواد کی نوعیت کیا تھی، اس کو مندر میں کس طرح لایا گیا اور اسے کس طرح انجام دیا وغیرہ۔کچھ مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ دھماکہ اس وقت ہوا جب ایک شخص نے حال ہی میں مندر کے تالاب کی صفائی کے دوران ملی ایک ٹوکری کو کھولنے کی کوشش کی۔اسی دوران دھماکہ ہونے سے اس کی موت ہو گئی۔ واقعہ کو لے کر دوسرے لوگ مختلف باتیں بتا رہے ہیں۔مقامی لوگوں میں سے ایک نے بتایا کہ درخت سے ایک باکس تالاب میں گرا تھا جبکہ دیگر نے بتایا کہ صفائی کے دوران مندر کے گنبد سے کسی نوجوان نے یہ ٹوکری پھینکا تھا جوپھٹ گیا۔