ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / تنازعہ کے بعد پہلی بار ایک اسٹیج پرنظرآیادوخاندان،مگرتلخی برقرار

تنازعہ کے بعد پہلی بار ایک اسٹیج پرنظرآیادوخاندان،مگرتلخی برقرار

Wed, 29 Jun 2016 22:29:17    S.O. News Service

لکھنؤ، 29؍جون(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا )مختار انصاری کی پارٹی کے انضمام کو لے کر ایس پی میں اٹھے تنازعات کے بعد یادو خاندان کے تمام اہم لیڈر آج پہلی بار ایک ساتھ ایک اسٹیج پرنظر آئے لیکن دونوں گروپوں کے درمیان تلخی صاف نظر آئی۔موقع تھا، ایس پی کے جنرل سکریٹری رام گوپال یادو کی سالگرہ کے موقع پر ان کی کتاب ’پارلیمنٹ میں میری بات‘کے اجراء کا ۔اس پروگرام میں شیو پال یادو سماج وادی پارٹی کے راجیہ سبھا رکن امر سنگھ کے ساتھ دیر سے پہنچے اور لوگوں کی بھیڑ میں بیٹھ گئے۔سینئر لیڈروں کی طرف سے پلیٹ فارم پر بلائے جانے پر شیو پال اور امرسنگھ اسٹیج پر بھی پیچھے بیٹھے۔پھر انہیں آگے آنے کے لیے کہا گیا تو وہ سب سے آگے کی صف میں آ کر بیٹھ گئے، لیکن اس دوران شیو پال نے نہ تو رام گوپال کو ان کے پاس جاکر سالگرہ کی مبارک باد دی اور نہ ہی وزیراعلیٰ اکھلیش یادو اور سماج وادی پارٹی سربراہ ملائم سے نظریں ملائی ۔شیو پال کا اپنے چچا زاد بھائی رام گوپال کو سالگرہ پرمبارکباد نہ دینا پروگرام میں موجود لوگوں کے لیے حیران کن تھا۔اس سے صاف اشارہ بھی مل گیا کہ انضمام کے تنازعہ کے بعد یادو خاندان ظاہری طور پر بھلے ہی ایک نظر آئے لیکن اس میں تلخی ابھی موجود ہے۔واضح رہے کہ افضال انصاری کی پارٹی قومی ایکتا دل کے ایس پی میں انضمام کو لے کر وزیراعلیٰ اکھلیش یادواوران کے چچا شیو پال یادو کے درمیان اختلافات رونماہوگئے تھے۔شیو پال نے جہاں قومی ایکتا دل کے ایس پی میں انضمام کی پرزور حمایت کی تھی، وہیں اکھلیش اس کے سخت خلاف تھے۔گزشتہ ہفتہ کو ایس پی کی پارلیمانی بورڈ کی میٹنگ میں قومی ایکتا دل کا ایس پی میں انضمام منسوخ کر دیا گیا تھا۔اس سے شیو پال کی ساکھ کے لیے بڑادھچکاماناگیاتھا۔مانا جا رہا ہے کہ یہی وجہ ہے کہ وہ اکھلیش اور ایس پی سربراہ سے بے حدناراض ہیں۔


Share: