ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / تنوشری دتہ چھیڑ چھاڑ کیس: نانا پاٹیکر پر مقدمہ چلانے کے لئے کوئی ثبوت نہیں: ممبئی پولیس 

تنوشری دتہ چھیڑ چھاڑ کیس: نانا پاٹیکر پر مقدمہ چلانے کے لئے کوئی ثبوت نہیں: ممبئی پولیس 

Thu, 13 Jun 2019 22:15:08    S.O. News Service

ممبئی13جون (ایس او نیوز/ آئی این ایس انڈیا) ممبئی پولیس نے ایک مقامی عدالت سے کہا ہے کہ اداکارہ تنوشری دتہ کی طرف سے نانا پاٹیکر کے خلاف درج کرائے گئے چھیڑھانی کے معاملہ میں ان پر مقدمہ چلانے کے لئے اس کے پاس کوئی ثبوت نہیں ہے۔ پولیس ڈپٹی کمشنر پرم جیت سنگھ دہیا نے بتایا کہ مضافاتی پولیس نے بدھ کو اندھیری میں میٹروپولیٹن مجسٹریٹ کے سامنے ایک رپورٹ داخل کی۔ یہ رپورٹ اس وقت داخل کی جاتی ہے جب پولیس چارج شیٹ داخل کرنے کے لئے اور مقدمہ چلانے کی درخواست کرنے کے لئے ملزم کے خلاف کوئی ثبوت نہ  پاتی ہے۔ غور طلب ہے کہ تنوشری دتہ نے اکتوبر 2018 میں پاٹیکر کے خلاف ایک شکایت درج کرائی تھی۔ اداکارہ تنوشری دتہ نے الزام لگایا تھا کہ اداکار نے 2008 میں ایک فلم کے سیٹ پر ایک گانے کی شوٹنگ کے دوران انہیں پریشان کیا اور ان کے ساتھ بدسلوکی کی۔ اداکارہ نے یہ بھی الزام لگایا کہ گانے کی شوٹنگ کے دوران پاٹیکر نے انہیں غلط طریقے سے چھوا تھا، جبکہ انہوں نے  تنوشری دتہ نے پہلے ہی صاف صاف کہہ دیا تھا کہ وہ (شوٹنگ کے دوران) اپنی اداکاری میں فحش یا کسی نہ کسی طرح سرگرمی نہیں کروں گی۔ 


Share: