شیرور:24؍دسمبر(ایس اؤ نیوز)توحید پبلک اسکول شیرور میں 24دسمبر 2019بروزمنگل کو بیندور کے پی ایس آئی بھیما شنکر نے سالانہ کھیل مقابلوں کا افتتاح کیا۔
افتتاح کے بعدمہمان خصوصی کی حیثیت سے خطاب کرتے ہوئے پی ایس آئی بھیما شنکر نے اسکول طلبا کےڈسپلن اور رنگا رنگ مظاہروں کی ستائش کرتے ہوئے طلبا سے کہاکہ وہ اپنی زندگی میں بھی اسی طرح نظم وضبط کا اپناتے ہوئے کڑی محنت کریں اور اپنے مقصد کو حاصل کریں۔ اور کہاکہ جو آپسی تعاون یہاں دیکھنے کو ملا ہے وہ آگے بھی ہرمیدان میں جاری رکھنے کی بات کہی۔
اعزازی مہمان سرکاری ہائر پرائمری اسکول کے صدر مدرس منجوناتھ نے طلبا سے مخاطب ہوتے ہوئے کہاکہ زندگی میں خواب دیکھیں ، روشنی کے بغیر راستے پر تو چل سکتے ہیں لیکن زندگی میں خواب کے بغیر آگے بڑھ نہیں سکتے۔ تو خواب دیکھو، اس کی تعبیر بنو اور حقیقت کا رنگ بھرو۔ کھیل مقابلوں کے انعقاد پر مسرت کا اظہار کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ اسکول میں اساتذہ اور طلبا کا آپسی میل جول قابل تعریف ہے۔ ادارے کے ذمہ دار اختراحمد خان نے صدارتی خطاب کیا۔
کھیل مقابلوں کی تقریب کا آغاز احمد جبریل کی تلاوت قرآن سےہوا جس کا کنڑا میں سہا پروین نے ترجمہ پیش کیا۔ استانی سمرین مس نے استقبال کیا اور نظامت کے فرائض انجام دئیے۔ طالبہ مثوی نے شکریہ کلمات اداکئے۔ ڈائس پر نائب صدر عنایت اللہ میڈیکل اور عبدالشکور موجود تھے۔ کھیل مقابلوں میں جیت حاصل کرنے والوں کے درمیان انعامات کی تقسیم عمل میں آئی ۔