ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / توہم پرستی مخالف جاتھا بھٹکل پہنچا: منووادیوں کے ذریعے عوام کا استحصال کرنے کا الزام

توہم پرستی مخالف جاتھا بھٹکل پہنچا: منووادیوں کے ذریعے عوام کا استحصال کرنے کا الزام

Tue, 29 Nov 2016 18:15:12    S.O. News Service

بھٹکل:29/نومبر (ایس او نیوز) 6دسمبر کو بیلگام میں ڈاکٹر بی آر امبیڈکر کے یوم ِ مہا پری نروان کی مناسبت سے ستیش جارکی ہولی کی قیادت میں ’’ توہم پرستی مخالف یوم ِ تبدیلی ‘‘ منایاجارہاہے ، اس مناسبت سے پوری ریاست بھر میں ایک جاتھا جاری ہے جو منگل کو بھٹکل پہنچا۔

اس موقع پر جاگرتی کمیٹی کے لیڈر بانپا نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ منووادی لوگ اپنے مفاد ، لالچ اور فریبی ذہنیت کی وجہ سے ہمارے عوام کو توہم پرستی کے جال  میں پھنسا رہے ہیں عوام اپنی عقل ہونےکے باوجود ابھی اس سے باہر نہیں نکلے ہیں، جان لیوا توہم پرستی ، اندھی تقلید، غیر سائنٹفک کے غلام ہماری عوام کو حقیقی ترقی پانا ممکن نہیں ہو پارہاہے۔ مفاد پرست ہمارے عوام کی اس کمزوری سے فائدہ اٹھاتے ہوئے انہیں سماجی ، سیاسی ، تعلیمی اور معاشی سطح پر استحصال کررہے ہیں۔ بیلگام کا پروگرام اور متعلقہ جاتھا نکالنےکا اہم مقصد بھی یہی ہے کہ ہماری عوام توہم پرستی سے باہر نکل کر خود اعتماد ی کی زندگی گزاریں ۔ اس موقع پر رنگناتھ ، رنگما، کرشنپا، پرشانت، جالی پٹن پنچایت کے ممبر شری دھر نائک، مجید گلمی وغیرہ موجود تھے۔


Share: