ریو دی جنیریو، 7؍اگست(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا )آسٹریلیا نے ریو اولمپکس کی تیراکی مقابلے کے پہلے دن اپنا دبدبہ بنایا اور داؤ پر لگے چار میں سے دو طلائی اپنی جھولی میں ڈالے جبکہ اس کے کٹر حریف امریکہ کو تین چاندی تمغوں سے اکتفا کرنا پڑا۔آسٹریلیا کے میک ہورٹن نے مردوں کی 400فری اسٹائل میں چین کے سن یانگ کو پیچھے چھوڑ کر سونے کا تمغہ حاصل کیا۔آسٹریلیا کی خواتین کی چار ضرب 100میٹر فری اسٹائل ریلے ٹیم نے بھی طلائی تمغہ جیتا۔اس نے امریکی ٹیم کو شکست دی۔پہلے دن ہنگری اور جاپان کے کھاتے میں بھی 1-1 طلائی تمغہ گیا۔ہورٹن نے تین منٹ 41.55سیکنڈ کا وقت نکال کر لندن اولمپکس کے طلائی تمغہ فاتح سن کو پیچھے چھوڑ دیا۔سن نے تین منٹ 41.68سیکنڈ کے وقت کے ساتھ چاندی کا تمغہ حاصل کیا۔اٹلی کے جبرائیل ڈیٹی نے آخری 50میر میں تیزی دکھا کر کانسے کا تمغہ جیتا۔آسٹریلیا کی ایما میککیون، برٹنی ایلمسلی، برایٹے کیمبل اور کیٹ کیمبل نے 100میٹر فری اسٹائل ریلے میں تین منٹ 30.65سیکنڈ کے ساتھ نیا عالمی ریکارڈ بنایا۔انہوں نے آسٹریلوی ٹیم کے ہی دولت مشترکہ کھیل 2014میں بنائے گئے تین منٹ 30.98سیکنڈ کے ریکارڈ کو توڑا۔امریکہ کی سمون مینوئل، ایبے ویٹجل، ڈانا وولمر اور کے ٹی لیڈیسکی نے تین منٹ 31.89سیکنڈ کے ساتھ چاندی جبکہ کینیڈا کی ٹیم نے تین منٹ 32.89سیکنڈ کا وقت لے کر کانسے کا تمغہ حاصل کیا۔
امریکہ کی مایا ڈراڈو نے چار منٹ 31.15سیکنڈ کے ساتھ چاندی اور سپین کی مریا بیلموٹے نے چار منٹ 32.39سیکنڈ کا وقت نکال کر کانسے کا تمغہ جیتا۔جاپان کے کوسکے ہاگنو نے مردوں کے 400میٹر میڈلے میں طلائی تمغہ جیت کر امریکہ کا دبدبہ ختم کیا۔انہوں نے چار منٹ 06.05کے سیکیڈ کے ساتھ امریکہ کے چیج کالسج کو پیچھے چھوڑ دیا۔جاپان کے ہی دایا سیتو نے کانسے کا تمغہ جیتا۔ہاگنو نے دنیا میں تیسرا بہترین وقت نکالا۔عالمی ریکارڈ امریکہ کے مائیکل فیلپس اور 2012کے اولمپک چمپئن ریان لوچٹے کے نام پر ہے۔امریکہ کے ان دونوں اسٹار نے اس بار اس میں حصہ نہیں لیا جسے سوئمنگ ڈیکتھلان سمجھا جاتا ہے۔برطانیہ کے ایڈم پیٹی نے اپنے اولمپک کیریئر کی پہلی ریس میں ہی عالمی ریکارڈ بنایا۔انہوں نے 100میٹر بریسٹ حرارت میں 57.55سیکنڈ کا وقت نکالا۔