ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / تیسرے مرحلے کی 117 لوک سبھا سیٹوں کے لیے تشہیرمکمل

تیسرے مرحلے کی 117 لوک سبھا سیٹوں کے لیے تشہیرمکمل

Sun, 21 Apr 2019 22:53:57    S.O. News Service

نئی دہلی،21؍اپریل (ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا) لوک سبھا انتخابات کے تیسرے مرحلے کے لیے اتوار کو انتخابی مہم ختم ہوگئی ہے۔ سیاسی جماعتوں نے انتخابی مہم کے آخری دن کو دیکھتے ہوئے کمر کس لی ہے۔روڈ شو اور ریلیوں میں بھارتیہ جنتا پارٹی اور کانگریس کے لیڈر اپنی اپنی پارٹیوں کے امیدواروں کو جتانے کے لئے عوام سے ووٹ کی اپیل کرنے میں مصروف ہیں۔وزیر اعظم نریندر مودی آج 3 ریلیاں کیں جبکہ بی جے پی صدر امت شاہ نے ایک روڈ شو کیا۔ کانگریس کی جانب سے آج 3 ریلیاں کی گئیں۔بتا دیں کہ ووٹنگ ہونے سے پہلے 48 گھنٹے کے وقت خاموشی مدت (سائلینس پیریڈ) کہا جاتا ہے۔اس دوران کسی بھی قسم کی انتخابی مہم پر پابندی ہوتی ہے۔ 


Share: