نئی دہلی20دسمبر(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا) روزانہ ایک اہم شخصیت کی طرح لباس پہن کر اے پی کو خصوصی درجہ کے لیے مرکزی حکومت پر دباو کا دعوی کرنے والے تلگودیشم کے رکن پارلیمنٹ این سیواپرسا د آج 18ویں صدی کی اہم شخصیت و انگریزوں کے باغی ویرپانڈیا کٹا بومانم کی طرح لباس پہن کر پارلیمنٹ پہنچے۔ویرپانڈیانے برطانوی تسلط کی مخالفت کی تھی اور انگریزوں کے خلاف جنگ کی تھی۔انگریزوں نے پٹاکوٹائی کے حکمران وجیا رگھوناتھاتونڈامائی کی مددسے ان کو گرفتار کرتے ہوئے پھانسی دی تھی۔