ممبئی 28 اکتوبر (ایس او نیوز) تین ہفتوں سے جیل میں بند بالی ووڈ سوپر اسٹار شاہ رخ خان کے بیٹے آرین خان کو بالآخر کروز ڈرگز کیس میں بامبے ہائی کورٹ سے ضمانت مل گئی ہے۔ آرین کے ساتھ عدالت نے اس معاملے میں دو دیگر ملزمان ارباز مرچنٹ اور منمون دھامیچا کو بھی ضمانت دے دی ہے۔ مکل روہتگی، آرین، ارباز اور منمون کے مطابق، تینوں کو ضمانت ملنے کے بعد کل یا پرسوں رہا کر دیا جائے گا۔
بامبے ہائی کورٹ میں آرین کی طرف سے پیش ہونے والے سینئر وکیل مکل روہتگی نے کہا، وہ (آرین ، ارباز اور منمون) عدالت کے حکم کے بعد جیل سے باہر آجائیں گے۔ مزید بتایا کہ ممبئی ہائی کورٹ نے تین دن تک دلائل سننے کے بعدآرین خان، ارباز مرچنٹ، منمن دھامیچا کو ضمانت دے دی ہے۔ تفصیلی آرڈر کل جمعہ کو دیا جائے گا۔ امیدہے کل یا ہفتہ تک سب جیل سے باہرہوجائیں گے۔